بیدر: جدہ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی صحافی، فلم میکر اور شاعر سمیرہ عزیز ان کامیاب خواتین میں سے ایک ہیں جو اپنے کام کو ایمانداری، سنجیدگی اور پوری جستجو کے ساتھ کرنے میں یقین رکھتی ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے سمیرہ عزیز نے کہا کہ مجھے بچپن ہی سے شعر و ادب کا ذوق رہا ہے اور جب میں خود شاعری کرنے لگی تو معاشرہ کے مسائل کو اپنی شاعری کا موضوع بنا کر شاعری کرنے لگی، جس کا اثر یہ ہوا کہ مجھے صحافت میں دلچسپی پیدا ہوئی۔ میں گزشتہ 23 سالوں سے صحافت سے جڑی ہوئی ہوں۔ سمیرہ عزیز نے کہا کہ سماجی مسائل پر میں نے کئی کتابیں بھی لکھی ہیں۔ لیکن موجودہ دور ڈیجیٹل کا دور ہے۔ اس لیے سماجی مسائل کو فلم میکنگ کے ذریعہ منظر عام پر لانے کے لیے میں نے کئی شارٹ فلمیں بنائی ہیں اور فلم میکنگ میں مزید مہارت حاصل کرنے کے لیے میں نے ہندوستان کے شہر ممبئی میں فلم میکنگ کی تعلیم حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: