اردو

urdu

ETV Bharat / state

MLA Kaniz Fatima کرناٹک میں واحد مسلم خاتون رکن اسمبلی کنیز فاطمہ سے خصوصی گفتگو - کنیز فاطمہ کے ساتھ خصوصی گفتگو

ملک بھر سے کرناٹک کی واحد مسلم خاتون رکن اسمبلی کنیز فاطمہ کو مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔‌ اسمبلی انتخابات میں کانگریس امیدوار کو شکست دینے کے لئے وزیراعظم نریندرمودی اور دیگر بی جے پی رہنماؤوں نے دورہ گلبرگہ کا دورہ کیا تھا، لیکن عوام نے مرحوم قمرالسلام کی گراں قدر خدمات کو یاد رکھتے ہوئے ان کی اہلیہ کنیز فاطمہ کو دوبارہ رکن اسمبلی منتخب کیا۔

گلبرگہ شمال کانگریس پارٹی کی رکن اسمبلی کنیز فاطمہ کے ساتھ خصوصی گفتگو
گلبرگہ شمال کانگریس پارٹی کی رکن اسمبلی کنیز فاطمہ کے ساتھ خصوصی گفتگو

By

Published : May 30, 2023, 3:09 PM IST

گلبرگہ شمال کانگریس پارٹی کی رکن اسمبلی کنیز فاطمہ کے ساتھ خصوصی گفتگو

گلبرگہ: گلبرگہ شمال سے کانگریس پارٹی کی رکن‌ اسمبلی کنیز فاطمہ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں انھیں دوسری مرتبہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ گلبرگہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے، یہاں پر سب سے زیادہ مسلم ووٹرس موجود ہیں۔ گلبرگہ میں پچھلے 40 سال سے مسلم امیدوار کو ہی کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔

مرحوم قمرالسلام کے انتقال کے بعد انھیں مسلسل دوسری مرتبہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ کرناٹک میں حجاب کو لیکر کئ اسکول کالجوں میں طلبہ کو پریشان کیا جارہا تھا۔ کنیز فاطمہ نے بتایا کہ کرناٹک میں بی جے پی حکومت نے اسکول کالجوں میں حجاب پر پابندی عائد کی تھی۔ خاص کر حجاب کی مخالفت کر نے والے منگلور کے بی جے پی رکن اسمبلی اور بی جے پی وزیر تعلیم کو اس بار کے 2023 اسمبلی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کئی ریاستوں سے کرناٹک کی واحد مسلم رکن اسمبلی کنیز فاطمہ کو مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔‌گلبرگہ میں اسمبلی انتخابات کے دوران ان کو شکست دینے کے لئے وزیر اعظم نریندرمودی اور دیگر بی جے پی کے لیڈران نے دورہ کیا تھا۔‌ مگر انھیں یہاں عوام نے مرحوم قمر السلام کے اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے انھیں دوسری مرتبہ بھی کامیابی دلائی ہے۔ اور انھوں نے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس پارٹی اکثریت کے ساتھ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں:Portfolios For Karnataka Ministers کرناٹک سی ایم سدارامیا نے اپنی کابینی وزراء کو قلمدان تفویض کیے

انہوں نے کہا کہ یہاں کانگریس حکومت اقتدار میں آئی ہے۔بی جے پی حکومت نے کرناٹک میں مائیناریٹی کی کئ اسکیموں کو منسوخ کیا ہے۔‌ اس کو دوبارہ واپس جاری کر نے کے لئے وزیر اعلی سدارامیا سے ملاقات کر یں گی۔ بہت جلد کرناٹک حجاب پابندی اور گاوکشی بل ،2 بی ریزورشن کو واپس لینے کا مطالبہ بھی کریں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details