آئی ایم اے دھوکہ دہی کے ملزم روشن بیگ کی ضمانت سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے منظور کرلی ہے۔
انہیں آئی مانیٹریری ایڈوائزری (آئی ایم اے) بدعنوانی کے سلسلے میں سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی) نے گرفتار کیا تھا۔
اس الزام پر روشن بیگ نے آئی ایم اے پونزی اسکیم کو فروغ دیا تھا جس کے نتیجے میں ہزاروں کہ تعداد میں لوگوں نے اپنا سرمایہ انویسٹ کیا تھا جس کے بعد لوگ دھوکے کا شکار ہوئے تھے۔
آئی ایم اے دھوکہ دہی کے ملزم روشن بیگ کو ملی ضمانت روشن بیگ نے صحت کی ناسازی بتا کر ضمانت کی عرضی دائر کی تھی جس کی سماعت کے دوران سی بی آئی کورٹ نے ملزم کو مشروط ضمانت دی۔
ضمانت کے احکام جاری کرتے ہوئے جج نے روشن بیگ کے پاسپورٹ جمع کرنے کو کہا اور جب بھی ضرورت ہوگی سی بی آئی حکام کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی۔
روشن بیگ کے وکیل نے کہا کہ سی بی آئی نے روشن بیگ کو تحویل میں لے لیا ہے اور پوچھ گچھ کی ہے۔ نیز بیگ نے تحقیقات کے لئے سی بی آئی حکام کے ساتھ تعاون کیا ہے۔
غور طلب ہے کہ شہر بنگلور میں منصور خان نامی شخص کی قائم شدہ آئی ایم اے کمپنی نے ایک پونزی اسکیم چلائی تھی اور اسلامک فائنانس و اسلامی حلال سرمایہ کاری کے نام پر تقریباً ایک لاکھ لوگوں کو قریب 4 ہزار کروڑ روپے کا چونا لگایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلور: آئی ایم اے متاثرین کو دشواریوں کا سامنا