اردو

urdu

ETV Bharat / state

Independence Day 2023 بھارت کے دستور کے تحفظ کے لئے سب اٹھ کھڑے ہوں، رضوان ارشد - protect the Constitution of India

ملک بھر میں گذشتہ روز 77 ویں یوم آزادی کا جشن منایا گیا۔ اس دوران ملک بھر میں مختلف ریلیاں اور آزادی سے متعلق پروگرامس منعقد کیے گئے-

بھارت کے دستور کے تحفظ کے لئے سب اٹھ کھڑے ہوں، رضوان ارشد
بھارت کے دستور کے تحفظ کے لئے سب اٹھ کھڑے ہوں، رضوان ارشد

By

Published : Aug 16, 2023, 1:32 PM IST

Updated : Aug 16, 2023, 2:25 PM IST

بھارت کے دستور کے تحفظ کے لئے سب اٹھ کھڑے ہوں، رضوان ارشد

بنگلور: کرناٹک میں مختلف مقامات پر یوم آزادی کا پرچم لہرایا گیا. اسی طرح شہر کے فیلکن انسٹی ٹیوشنز میں ایک انوکھے اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔ جہاں طلباء نے مجاہدین آزادی کے لباس پہنے اور ان کے کردار ادا کئے۔ مہمانان خصوصی شیواجی نگر کے مقامی ایم ایل اے رضوان ارشد، ریٹائرڈ ایئر فورس گروپ کیپٹن ای. آر راجپن، ڈاکٹر سومہ شیکھرپا نے فیلکن ای-ٹیکنو اسکول کے جشن آزادی میں شرکت کی۔ نہایت خوشی کا اظہار کیا کہ انہوں نے معصوم بچوں کے ساتھ یوم آزادی منایا۔

بھارت کے دستور کے تحفظ کے لئے سب اٹھ کھڑے ہوں

اس موقع پر مہمانان خصوصی نے کہا کہ بھارت میں آزادی کو ختم کرنے کی سازشیں رچی جارہی ہیں، لہذا سبھی بھارتیوں کو ملک کی آزادی کے تحفظ کے لئے اٹھ کھڑے ہونا ہے. رضوان ارشد نے کہا کہ 'بھارت میں ہٹلر جیسی تاناشاہی والی حکومت برسر اقتدار ہے جس سے ملک کے دستور و جمہوریت کو خطرہ ہے، لہذا عوام کو چاہیے کہ وہ ملک کی حفاظت کے لئے آواز بلند کرے'۔ اس موقع پر ادارے کے ڈائریکٹر عبد السبحان نے کہا کہ بھارت میں فرقہ پرست و فسطائی طاقتوں کے ڈیوائڈ اینڈ رول کے ایجنڈے کو ناکام کرکے ملک میں بھائی چارہ کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے اور اس کے لئے سبھی کو متحد ہوکر کام کرنا ہوگا۔

بھارت کے دستور کے تحفظ کے لئے سب اٹھ کھڑے ہوں

مزید پڑھیں:آئندہ پانچ سالوں میں بھارت تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا: مودی

واضح رہے کہ ملک بھر میں گذشتہ روز 77 ویں یوم آزادی کا جشن منایا گیا۔ اس دوران ملک بھر میں مختلف ریلیاں اور آزادی سے متعلق پروگرامس منعقد کیے گئے جس میں ملک کی آزادی کے لئے اپنی جان نچھاور کرنے والوں کو خراج پیش کیا گیا۔ وہیں دوسری جانب ملک بھر میں مدارس اسلامیہ کی جانب سے بھی مختلف پروگرامس منعقد کیے گئے۔

بھارت کے دستور کے تحفظ کے لئے سب اٹھ کھڑے ہوں
Last Updated : Aug 16, 2023, 2:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details