اردو

urdu

ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے مبین احمد زخم کی کتاب کا رسم اجراء

کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام ای ٹی وی بھارت کے نمائندے مبین احمد زخم کی کتاب 'جذبات' کا رسم اجراء کیا گیا اور امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کے لیے تہنیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

By

Published : Oct 21, 2020, 9:41 PM IST

etv bharat reporter mubeen ahmed zakhm's book launch ceremony in gulbarga karnataka
ای ٹی وی بھارت کے رپوٹر مبین احمد زخم کی کتاب کا رسم اجراء

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام شاعر مبین احمد زخم کی کتاب جذبات کا رسم اجراء اور ایس ایس ایل سی، پی یو سی، پروفیشنل کورس میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے لیے تہنیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

ای ٹی وی بھارت کے رپوٹر مبین احمد زخم کی کتاب کا رسم اجراء

اس موقع پر تعمیر ملت ضلع گلبرگہ کے صدر اڈوکیٹ عبدالجبار گولہ نے کہا کہ تعمیر ملت کا اہم مقصد اردو ادب زبان کی ترقی اور مسلم طلبا کی ترقی کے لیے خدمات انجام دینا ہے۔ اس لیے اس طرح کے اجلاس منعقد کرکے اردو ادیبوں شاعروں اور امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے مسلم طلبا کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ تاکہ مسلم طلبا اور ترقی کر سکیں۔

ای ٹی وی بھارت کے رپوٹر مبین احمد زخم کی کتاب کا رسم اجراء
امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کے لیے تہنیتی اجلاس کا انعقاد

اگر کسی سماج کو ترقی کرنا ہے تو سب سے پہلے اس سماج کے ہر فرد کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے۔ تعلیم کے بغیر کوئی سماج ترقی نہیں کر سکتا۔ اس لیے تعمیر ملت سماج کی ترقی کے لیے طلبا کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے زور دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details