اردو

urdu

ETV Bharat / state

Indian Union Muslim League مسلم لیگ کے ریاستی جنرل سیکرٹری سے خصوصی گفتگو

قومی سطح پر مسلمانوں کی کوئی ایسی پارٹی نہیں ہے جو ایوان پارلیمنٹ اور ایوان اسمبلی میں مسلمانوں کے مسائل کو اٹھاسکے۔ اور ان کو حل کرنے کے لیے مسلسل کوشش کرتی رہے۔ اس کمی کو دور کرنے کے لیے انڈین یونین مسلم لیگ ملک کی دیگر ریاستوں میں ممبر سازی مہم چلارہی ہے۔ Karnataka State General Secretary of Muslim League

Indian Union Muslim League
Indian Union Muslim League

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2023, 5:20 PM IST

مسلم لیگ کے کرناٹک اسٹیٹ جنرل سکریٹری کے ساتھ ای ٹی وی بھارت کا خصوصی انٹرویو

یادگیر: انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی جنرل سیکرٹری مولانا محمد نوح نے اپنے دورۂ یادگیر کے موقع پر ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں انڈین یونین مسلم لیگ کی ممبر سازی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اسی سلسلہ میں آج میں ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر آیا ہوا ہوں۔ مجھے ریاست کرناٹک کے علاقہ حیدرآباد کرناٹک جو اب کلیان کرناٹک کہلاتا ہے۔ جس کے چھ اضلاع ہیں۔ ان چھ اضلاع کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ انشاء اللہ ان اضلاع میں انڈین یونین مسلم لیگ کی ممبر سازی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ بیدر یادگیر بے بیجاپور، کوپل رائچور گلبرگہ جیسے علاقوں کا دورہ کیا جا رہا ہے اور ان اضلاع کے اہم تعلقہ جات میں بھی انڈین یونین مسلم لیگ کی ممبر سازی مہم کے لیے دورے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ دور میں ہر پارٹی کسی نہ کسی کی نمائندگی قومی سطح پر کر رہی ہے لیکن یہ نہایت افسوس کی بات ہے کہ قومی سطح پر مسلمانوں کی کوئی ایسی پارٹی نہیں ہے جو ایوانوں میں مسلمانوں کے مسائل کو اٹھا سکے اور ان کو حل کرنے کے لیے مسلسل جدوجہد اور کوشش کرتی رہے۔

اسی کمی کو دور کرنے کے لیے ملک کی دوسری سب سے قدیم پارٹی انڈین یونین مسلم لیگ نے ریاست کیرالا اور تملناڈو کے بعد اب ملک کی تمام ریاستوں میں انڈین یونین مسلم لیگ کی ممبر سازی کے ساتھ ملک بھر میں مسلمانوں کی نمائندگی کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے اور الحمدللہ اس کا اچھا نتیجہ برآمد ہو رہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ انڈین یونین مسلم لیگ مسلمانوں کی ہی نہیں بلکہ تمام مذاہب کو ساتھ لے کر ان کے بنیادی حقوق اور مسائل کے لیے آواز اٹھائے گی۔ اس موقع پر مولانا محمد نوح نے کہا کہ ضلع یادگیر میں ممبر سازی مہم آن لائن اور آف لائن دونوں سطحوں پر شروع کی گئی ہے۔ یادگیر ضلع سٹی اور اس کے تمام تعلقہ جات کے عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس پارٹی کے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ممبر سازی کرتے ہوئے اپنے لیڈر کا خود انتخاب کریں اور اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے مسلسل جدوجہد اور کوشش کرتے رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details