اردو

urdu

ETV Bharat / state

SDPI on Women's Rights: عورت کا تقدس پامال کرنے کی منصوبہ بند کوشش ہو رہی ہے، ایس ڈی پی آئی خاتون رہنما

سوشل ڈیموکرٹک پارٹی آف انڈیا کرناٹک کی نائب صدر سیدہ سعدیہ بیگم نے کہا کہ 'ہماری پارٹی صرف مسلمانوں کے مسائل یا مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز نہیں اٹھاتی بلکہ ہم ہر طرح کے مظالم کے خلاف متحد ہو کر آواز اٹھاتے ہیں۔' SDPI Female Leader on Women's Rights

By

Published : Mar 14, 2022, 8:56 PM IST

Etv Bharat Exclusive Interview with SDPI Female Leader
ایس ڈی پی آئی خاتون رہنما سے خصوصی بات چیت

ای ٹی وی بھارت کے خاص پروگرام ایک ملاقات میں نائب صدر سوشل ڈیموکرٹک پارٹی آف انڈیا کرناٹک سیدہ سعدیہ بیگم نے تفصیل سے گفتگو کی۔ SDPI Female Leader on Women's Rights

ایس ڈی پی آئی خاتون رہنما سے خصوصی بات چیت

انھوں نےکہا کہ سوشل ڈیموکرٹک پارٹی آف انڈیا ایک ایسی پارٹی ہے جو ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والی عوامی پارٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہماری پارٹی صرف مسلمانوں کے مسائل یا مسلمانوں کے خلاف ہونے والے ظلم کے خلاف آواز نہیں اٹھاتی بلکہ ہماری پارٹی میں تمام مذاہب کے ماننے والے موجود ہیں اور اس حوالے سے ہم تمام لوگوں پر ہو رہے ظلم کے خلاف متحد ہو کر آواز اٹھاتے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں:

Exclusive Interview with SP Leader: اترپردیش نتائج پر سماج وادی پارٹی کے رہنما رئیس خان سے خصوصی بات چیت

حجاب کے سوال پر انہوں نے کہا کہ حجاب کے معاملہ کو غیرضروری ہوا دی جا رہی ہے۔ حجاب بھارتی خواتین کا جمہوری حق ہے۔سیاسی اقتدار کی خاطر اس طرح کے معاملات اٹھا کر سماج میں نفرت اور زہر گھولنے کا کام کیا جا رہا ہے۔

'اگر صرف مسلمانوں کی بات کی جائے تو مسلمانوں میں تعلیمی سیاسی معاشی طور پر کمزور کرنے کے لیے اس طرح کی حرکتیں کی جا رہی ہیں جو ہمارے آئین کے خلاف ہے اور انسانیت کے بھی خلاف ہے۔'

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ہر شعبہ میں خواتین اپنی نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'عورت کو غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے۔ جہاں تک اسلام میں عورت کے مقام کی بات ہے تو اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگا کہ ماں کے قدموں تلے جنت قرار دی گئی ہے۔ اگر عورت کا تقدس آج پامال ہو رہا ہے تو اس کی وجہ غلط سوچ اور منصوبہ بند سازشیں ہیں جس کی وجہ سے آج عورت مجبور اور بے بس نظر آتی ہے۔'

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details