نو نومبر کو ہر برس شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کے یوم پیدائش پر پورے ملک میں عالمی یوم اردو کے طور پر منایا جاتا ہے، ریاست کرناٹک کے نوجوان شاعر وہ معلم مسرور نظامی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اردو داں طبقہ کو چاہیے کہ اردو زبان کی ترقی کے لئے اپنے بچوں کو اردو اسکولز میں داخلہ دلائیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے عزیزوں، رشتہ داروں اور دوستوں میں اردو زبان سے محبت اور واقفیت کو متعارف کرائیں نیز اردو کے پروگرام بھی منعقد کرائیں۔
'اپنے بچوں کو اردو اسکولوں میں داخلہ کروائیں' - Karnataka news
مسرور نظامی نے اردو کے شعرا، ادباء اور اردو داں احباب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان کی ترقی کے لئے اپنے اپنے طور پر پروگرامز کا انعقاد کرتے ہوئے یوم اردو کی تقریبات کا انعقاد کریں۔
مسرور نظامی
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری زندگی میں انگریزی زبان آہستہ آہستہ اپنا گھر بنا چکی ہے اور ہم نہ چاہتے ہوئے بھی اپنے بچوں کو انگریزی تعلیم دلانے کے لیے رات دن کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچے اپنی مادری زبان میں آسانی سے تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔
مسرور نظامی نے اردو کے شعرا و ادبا صحافیوں اور اردو داں احباب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان کی ترقی کے لئے اپنے اپنے طور پر پروگرامز کا انعقاد کرتے ہوئے یوم اردو کی تقریبات کا انعقاد کریں۔