مولانا شیخ داؤد نقشبندی نے کہا کہ ’معراج کی رات اللہ نے حضورﷺ کو آسمان کا مشاہدہ کروایا اور واپسی پر اللہ نے نبی کریمﷺ کو 3 انعامات سے نوازا جن میں نماز سب سے نمایاں ہے۔ مولانا نے کہا کہ نماز، ہر مسلمان عاقل بالغ مرد و عورت پر فرض ہے۔ نماز حضور اکرمﷺ کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔
شب معراج کے موقع پر نمازوں کی پابندی کرنے کی تلقین
حافظ و قاری مولانا شیخ داؤد نقشبندی خطیب و امام مسجد حسینی یادگیر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے شب معراج کے انعامات سے متعلق بتایا کہ ’ماہ رجب میں حضور اکرمﷺ کو معراج نصیب ہوئی۔
نمازوں کی پابندی کرنے کی تلقین
انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں سے نمازوں کی پابندی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نماز برائیوں اور بے حیائی کو روکتی ہے جبکہ آج کی رات ہم سب کو اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ ’آج سے نمازوں کی پابندی کریں گے اور جو نمازیں چھوٹ گئی ہیں ان کی قضا ادا کرتے ہوئے اللہ رب العزت کے بارگاہ میں خطاؤں سے معافی طلب کریں گے‘۔