اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jumbo with Longest Tusks No More: سب سے لمبے دانتوں والے ہاتھی'بھوگیشور' کی موت - Mysuru news

اپنے دانتوں اور چال کے لیے مشہور ٹوسکر (ہاتھی) بھوگیشور کی ہفتے کے روز کرناٹک کے باندی پور ٹائیگر ریزرو کے گندر رینج میں موت ہوگئی۔ Elephant Bhogheshwara died: Shaktimann's ivory remains as Memory

Elephant Bhogheshwara died: Shaktimaan's ivory remains as Memory
سب سے لمبے دانتوں والا ہاتھی'بھوگیشور' کی موت

By

Published : Jun 13, 2022, 7:42 PM IST

میسور:ایشیائی ہاتھیوں میں سب سے لمبے دانتوں والا 70 سالہ بھوگیشور ہاتھی 11 جون کو بانڈی پور-ناگرہول ریزرو فاریسٹ میں کابینی ذخائر کے قریب مردہ پایا گیا تھا۔ بھوگیشور عام لوگوں کے درمیان کافی مقبول تھا۔ اسے 'کابینی شکتی مان ' اور 'مسٹر کابینی' کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ پروٹوکول کے مطابق ہاتھی کے دانت اسے دفن کرتے ہوئے محفوظ کر لیے گئے ہیں۔ دفن کرنے سے قبل محکمہ جنگلات کے فلڈ اسٹاف نے پوجا بھی کی۔

محکمہ جنگلات کے اہلکاروں اور مقامی آدیواسیوں نے اس ہاتھی کا نام بھوگیشور رکھا تھا، کیوں کہ ہاتھی کو اکثر باندی پور اور ناگرہول کے جنگلات میں واقع بھوگیشور مندر کے پاس ہی دیکھا جاتا تھا۔ 'مسٹر کابینی' کا ایک دانت 2.54 میٹر لمبا اور دوسرا 2.34 میٹر لمبا تھا۔ اسی طرح دونوں دانت 0.38 میٹر چوڑے تھے۔اس کے دانتوں کی لمبائی تقریبا زمین تک پہنچ گئی تھی، چونکہ دانت ایک دوسرے کو اوور لیپ کرتے تھے، اس لیے ہاتھی کو کھانا کھلانے میں دشواری پیش آتی تھی۔ بھوگیشور بھی ہاتھیوں کے دوسرے ریوڑ کے بغیر ہیلے ڈولے جنگل میں اکیلا رہتا تھا۔

اب تک مردہ ہاتھیوں کے دانت نکال کر میسور کے محکمہ جنگلات میں محفوظ کیے جاتے تھے، لیکن چونکہ بھوگیشور کے دانت بہت لمبے ہیں، اس لیے جنگلی حیات سے محبت کرنے والوں کی جانب انہیں میوزیم میں نمائش کے لیے رکھے جانے پر زور دیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details