اردو

urdu

کرناٹک: جے سی بی کے ذریعہ ہاتھی کو بچایا گیا

By

Published : May 20, 2021, 2:35 PM IST

کرناٹک کے ایوارا گونڈا جنگل میں ایک ہاتھی کافی کے پودوں کو کھانے کے دوران کھائی میں گر گیا جس کو محکمہ جنگلات نے ریسکیو کرکے باہر نکالا۔

ہاتھی کو ریسکیو کیا گیا
ہاتھی کو ریسکیو کیا گیا

ریاست کرناٹک کے ضلع کوداگو میں ایک جنگلی ہاتھی کھائی میں گر گیا تھا جس کو محکمہ جنگلات نے بحفاظت باہر نکالا، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہاتھی کافی کے پودوں کو کھانے کے لئے آیا، اس دوران ہاتھی کھائی میں گر گیا۔

محکمہ جنگلات نے بتایا کہ ویراجا پیٹ تعلقہ کے ایوارا گونڈا جنگل کے کھائی میں ہاتھی گر گیا، جب یہ واقعہ پیش آیا تو اس وقت کافی کاشتکار موقع پر موجود تھا جس نے محکمہ جنگلات کو اس حادثے کی اطلاع دی۔

ہاتھی کو ریسکیو کیا گیا

بعد ازاں محکمہ جنگلات کا عملہ موقع پر پہنچا جس نے پہلے درختوں کی شاخوں سے ہاتھی کو باہر نکالنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے، جس کے بعد مذکورہ عملہ نے جے سی بی کی مدد سے ہاتھی کو باہر نکالا۔

ریسکیو آپریشن کے بعد ہاتھی نے جے سی بی پر حملہ کرنے کی کوشش بھی لیکن مذکورہ محکمہ کے عملہ نے اس کو جنگل کی طرف بھاگنے پر مجبور کر دیا، ہاتھی نے جنگل کی جانب تیزی سے دوڑ لگا دی اور نظروں سے اوجھل ہوگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details