بیدر: عیدین کی نماز عید گاہ میں پڑھنا سنت اور افضل عمل ہے مساجد میں صرف معذور اور عمر رسیدہ لوگوں کے لئے اجازت ہے بلا کسی شرعی عزر عید گاہ نہ جانا مکروہ ہے اکثر احباب تاخیر کے ڈر سے عید گاہ نہیں جاتے ہیں لاک ڈاون اور کوویڈ کی پابندیوں کے بعد اس سال تمام عیدگاہوں اور مساجد میں نماز عید الفطر ادا کی جائے گی۔ حکومت، انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے نماز عید الفطر کو لے کر کوئی اعلان جاری نہیں ہوا ہے۔ اس سال ریاستی وقف بورڈ کی جانب سے بھی نماز عید الفطر کو لے کر کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے ہیں۔
Eid ul Fitr 2023 بیدر میں عید الفطر کی نماز عید گاہ میں دس بجے ادا کی جائے گی، انتظامی کمیٹی - کرناٹک کے ضلع بیدر
بیدر کے مختلف مساجد کے علاوہ عید گاہ میں بھی نماز عید الفطر کو لے کر انتظامی کمیٹی کی جانب سے عید الفطر کی نماز کو آنے والے نمازیوں کے لیے مختلف سہولیات پہنچانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ وہیں نماز عید الفطر کو عید گاہ آنے والے نمازیوں کے لئے دھوپ سے بچنے کے لئے شامیانہ ، پینے کا پانی، وضو کے لیے پانی کا انتظام کیا گیا۔
ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں بھی مختلف مساجد کے علاوہ عید گاہ میں بھی نماز عید الفطر کو لے کر انتظامی کمیٹی کی جانب سے عید الفطر کی نماز کو آنے والے نمازیوں کے لیے مختلف سہولیات پہنچانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ نماز عید الفطر کو عید گاہ آنے والے نمازیوں کے لئے دھوپ سے بچنے کے لئے شامیانہ ، پینے کا پانی، وضو کے لیے پانی کا انتظام ، گاڑیوں کو پارکنگ کی سہولت ، جیسے اہم اور ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سکریٹری انتظامی کمیٹی عیدگاہ بیدر سید مبشر علی ابو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی نماز عید الفطر حسب روایت قدیم یکم شوال کو عیدگاہ بیدر میں ٹھیک 10 بجے صبح بلا کسی انتظار کے ادا کی جائے گی۔ حافظ و قاری حضرت مولانا مفتی محمد عبد الجلیل قاسمی صاحب نماز کی امامت فرمائیں گے اور خطبہ دیں گے۔ عامتہ السلمین سے گزارش ہیکہ عیدگاہ بیدر تشریف لا کر نماز ادا کرتے ہوئے اپنے عظیم ملی اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ اگر بارش ہو تو نماز عید جامع مسجد بیدر اور اپنے اپنے محلہ کی مساجد میں ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جمعتہ الوداع اور عیدالفطر کے پیش نظر سیکورٹی کے پختہ انتظامات