اردو

urdu

ETV Bharat / state

Eid-ul-Fitr 2022: مودی مسجد میں برادران وطن کے ساتھ عید ملن تقریب کا اہتمام

عید کے پُرمسرت موقع پر بنگلور ڈی جے ہلی نامی علاقہ میں واقع مودی مسجد میں عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس عید ملن تقریب کی خاصیت یہ تھی اس میں تمام مذہب کے رہنماؤں، اہل دانش و بینش اور سماجی کارکنان کو مدعو کیا گیا تھا۔ Eid Milan Get Together Program at Modi Masjid Bengaluru

عید ملن تقریب
عید ملن تقریب

By

Published : May 9, 2022, 10:08 AM IST

بنگلورو:ریاست کرناٹک گزشتہ کئی ماہ سے مذہب کی بنیاد پر تشدد اور منفی سرگرمیوں کے سبب موضو ع گفتگو تھا، قومی و بین الاقوامی میڈیا کی سرخیوں کی زینت میں بھی بنا رہا، تاہم اسی کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور سے ایک مثبت اور بھائی چارگی کی خبر آئی ہے۔ Eid Milan Get Together Program at Modi Masjid Bengaluru

عید ملن تقریب

عید کے پُر مسرت موقع پر بنگلور ڈی جے ہلی نامی علاقہ میں واقع مودی مسجد میں عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس عید ملن تقریب کی خاصیت یہ تھی اس میں تمام مذہب کے رہنماؤں، اہل دانش و بینش اور سماجی کارکنان کو مدعو کیا گیا تھا۔ مسجد میں عید ملن تقریب میں مدعو کئے گئے برادارنِ وطن اور دیگر مذہبی رہنماؤں نے مقامی مسلمانوں بارگاہِ رب العزت کے سامنے اپنی جبینِ نیاز خم کرتے دیکھا اور نماز کے بعد خالقِ کائنات کے سامنے دستِ سوال دراز کرتے ہوئے بغور دیکھا۔

اس موقع پر مودی مسجد کے امام و خطیب مولانا محمد فردوس نے کہا کہ ملک میں سماج دشمن عناصر کی جانب سے پھیلائی جارہی نفرت و تشدد کی فضا کو ختم کرنے اور معاشرے میں محبت و بھائی چارے کو فروغ دینے کی غرض سے عید ملن پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ہندو و مسیحی رہنماؤں نے بھی تمام مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان آپسی بھائی چارگی، محبت و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ نفرت پھیلانے والے سیاستدانوں و سیاسی پارٹیوں سے عوام دور رہیں، انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر کی جانے والی سیاست بدترین سیاست ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details