اردو

urdu

ETV Bharat / state

Eid Milad un Nabi بیدر میں میلاد جلوس نہیں نکالا گیا - کرناٹک اردو نیوز

کرناٹک کے ضلع بیدر میں رواں برس عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر جلوس نہیں نکالا گیا۔ عالمی وبا کورونا وبا سے قبل ہر سال عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر جلوس نکالنے کی روایت تھی، تاہم کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باعث دو سال جلوس نہیں نکالے گئے۔ Eid Milad un Nabi

بیدر میں جلوس ملاد نہیں نکالا گیا
بیدر میں جلوس ملاد نہیں نکالا گیا

By

Published : Oct 9, 2022, 6:53 PM IST

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں مسلم رہنما اور معززین نے شہر کی متفقہ رائے سے جلوس میلادالنبی نہیں نکالنے کا فیصلہ لیا۔ اور آج حسب معمول مارکیٹ کی تمام دکانیں کھلی رہی شہر میں کوئی بھی ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

بیدر میں جلوس میلاد النبی نہیں نکالا گیا

عید میلاد النبی کو دیکھتے ہوئے محکمہ پولیس کی جانب سے شہر کے گاوان چوک، شاہ گنج کمان ،ملتانی چوک، چوبارہ، نیی کمان جیسے اہم شاہراہوں پر پولیس کا معقول بندوبست کیا گیا ہے۔ حسب روایات بعد نماز فجر شہر کے چند محلہ جات میں لنگر عام کا اہتمام کیا گیا۔ Eid Milad un Nabi

واضح رہے کہ چند دنوں قبل بیدر میں واقع تاریخی عمارت مدرسہ محمود گاوان کے احاطے میں پیش آئے واقعے کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی تھی۔ مسجد محمود گاوان میں شرپسندوں نے قفل کو توڑ کر پوجا پاٹ کی۔ اس دوران مسجد پر گلال پھینکا گیا اور جے شری رام کے نعرے لگائے گئے، جس کے بعد بیدر کے مسلمانوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ اس معاملے میں پولیس نے 9 لوگوں کے خلاف کیس درج کر کے چند ملزمین کو گرفتار بھی کیا ہے۔ فی الحال علاقے میں حالات پُرامن ہیں۔ Eid Milad un Nabi

یہ بھی پڑھیں : Pooja in Masjid in Bidar شرپسندوں کی بیدر کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش

ABOUT THE AUTHOR

...view details