اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: عید میلاد النبی کے پیش نظر تزئین کاری کا کام زوروں پر - کرناٹک نیوز

جشن عید میلاد النبی کے موقع پر گلبرگہ شہر کے مسلم محلوں اور چوراہوں کو دلہن کی طرح سجانے کا کام ایک ماہ قبل ہی شروع کیا جا تا ہے۔ رواں برس 30 اکتوبر کو جشن عید میلاد النبی منایا جارہا ہے۔ جس کے سبب مسلم بستیوں میں سجاوٹ کا کام عروج پر ہے۔

eid milad un nabi preparation of decoration in full swing in muslim areas of gulbarga
عید میلاد النبی کے پیش نظر تزئین کاری کا کام زوروں پر

By

Published : Oct 24, 2020, 8:29 PM IST

گلبرگہ شہر کے سنتراش واڑی محلے کے نوجوان تنظیم کی جانب سے سجاوٹ کام زور و شور سے کیا جار ہا ہے۔ ان مسلم بستیوں کی سڑکوں پر برقی کمکموں سے سجایا جاتا ہے۔ برقی کمکموں کی وجہ سے رات کا منظر بے حد دلکش ہوتا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر کے نوجوانوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ، ' ہر برس ماہ ربیع الاول کے ایک ماہ قبل ہی مسلم بستیوں کے چوراہوں کو سجانے کے کام شروع کیا جاتا ہے۔ 50 سے زائد نوجوان مل کر بڑی ذمہ داری کے ساتھ سجاوٹ کے کام کو انجام دیتے ہیں۔

عید میلاد النبی کے پیش نظر تزئین کاری کا کام جاری

دن میں یہاں پر ٹریفک اور عوام کے ہجوم کی وجہ سے، اس کام کو نہیں کیا جاسکتا، اسلیے رات کے وقت میں ہی اس کام کو کرنا پڑتا ہے۔

یہاں کے نوجوان مسلم چوک، سنتراش واڑی، درگاہ روڈ اور دیگر علاقوں تک سجاوٹ کا کام انجام دیتے ہیں۔'

عید میلاد النبی کے پیش نظر تزئین کاری کا کام جاری

عید میلاد النبی کے موقع پر ہر برس یہاں سنتراش واڑی کی سجاوٹ کو دیکھنے کے لئے اطراف کے علاقے اور دیہات کی عوام آتے ہیں۔ جس کے لیے یہاں ابھی سے ہی نوجوان بڑی محنت کے ساتھ رات بھر سجاوٹ کا کام کر تے ہو ئے دیکھا جارہا ہے۔

عید میلاد النبی کے پیش نظر تزئین کاری کا کام جاری

مزید پڑھیں:

میلاد النبیﷺ کے موقع پر آل انڈیا امامز کونسل کی قومی سطح پر مہم

غورطلب ہے کہ رواں برس کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر حکومت کی جانب سے گائیڈ لائن جاری کر اجتماعیت اور جلوسوں پر پابندی ہے، جس کے باعث اس بار جشن عید میلاد النبی کو لیکر عاشقین رسول میں مایوسی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details