ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں جشن عید میلاد النبی کی آمد کے موقع پر مسلم علاقے سنتراش واڑی، درگاہ روڈ، مسلم چوک، ہاگرگا کراس، ایم جی روڈ، ایم ایس کی ملز و دیگر مقامات پر جلوس کا اہتمام کیا گیا۔
گلبرگہ: عید میلادالنبی کے موقع پر مساجد اور درگاہوں کو سجایا گیا سنتراش واڑی میں ہرسال کی طرح اس سال بھی پوری سنتراش واڑی میں قمقمے و روشنی کا اہتمام کیا گیا۔ اس کی تیاری کے لیے یہاں کے نوجوان ربیع الاول کے ایک مہینے پہلے سے ہی دن رات تیاری میں مصروف رہتے ہیں۔
گلبرگہ: عید میلادالنبی کے موقع پر مساجد اور درگاہوں کو سجایا گیا سنتراش واڑی علاقے میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سجاوٹ کے خوبصورت مناظر دیکھنے کے لیے گلبرگہ و آس پاس کے شہروں کے لوگ آتے ہیں۔
گلبرگہ: عید میلادالنبی کے موقع پر مساجد اور درگاہوں کو سجایا گیا یہ بھی پڑھیں: Eid Milad Un Nabi: دہلی میں میلادالنبیﷺ کے موقع پر تقاریب کا انعقاد
یہاں میلادالنبی کے موقع پر مساجد، مدارس، درگاہوں اور خانقاہوں کو بھی بڑی خوبصورتی کے ساتھ سجایا جاتا ہے۔ مختلف مقامات پر فاتحہ کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے اور میٹھایاں تقسیم کی جاتی ہیں۔