بیدر:کرناٹک کے بیدر شہر کی مختلف مساجد میں الگ الگ اوقات میں نماز عید الاضحیٰ ادا کی جائے گی۔ چندا شاہ صوفیہ کنج نشین مسجد کے متولی شاہ ابو انور کنج نشین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ چندا شاہ صوفیہ کنج نشین مسجد میں عید الفطر کی نماز ٹھیک صبح 10:30 بجے ادا کی جائے گی۔ خطیب و امام چندا شاه صوفیه کنج نشین مسجد شاه معاذ کنج نشین نماز عید الفطر کی امامت فرمائیں گے اور خطبہ دیں گے۔
اسی طرح جامع مسجد بیدر میں 9:30 اور مکی مسجد شاہ گنج 8 بجے ، مسجد حضرت خواجہ ابوالفیض 6:30 بجے مسجد شاہ ابو الحسن قادری 6:30 جے کے پٹرول پمپ چدری روڈ، کے علاوہ شاہ حامد محی الدین قادری سکریٹری جمعیت اہلِ حدیث بیدر کی پریس نوٹ کے بموجب نمازِ عید الاضحی ٹھیک 6:30 بجے صبح رائیل فنکشن ہال لعل واڑی میں بروز جمعرات مطابق10/ذی الحجہ 29/جون کو ادا کی جائے گی۔ مولانا محمد مجیب الرحمن قاسمی حفظ اللہ نمازِ عید الاضحی کی امامت کریں گے اور خطبہ دیں گے۔ اس کے علاوہ مسجد چاند بولے شاہ اندرونی کمان روبرو سٹی سنٹر میں نماز عید الاضحی ٹھیک 6:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد سوداگران کی انتظامی کمیٹی کی اطلاع کے مطابق عیدالاضحیٰ کی نماز ٹھیک 8 بجے ادا کی جائے گی۔ اس کے علاوہ میلور عید گاہ میں نماز عید الاضحی 9 بجے ادا کی جائے گی۔
مساجد اور عید گاہ کمیٹیوں نے عامۃ المسلمین سے گزارش کی ہے کہ وقتِ مقررہ پر مساجد تشریف لے جائیں اور نماز دوگانہ ادا فرمائیں۔ مختلف مساجد میں خواتین کیلئے بھی علیحدہ انتظام کیا گیا ہے۔ بارش ہونے کی صورت میں مسجدِ عائشہ ؓ نزد قدیم سرکاری دواخانہ میں 6:15 بجے اور مسجد علیؓ نورخان تعلیم میں 6:30 بجے نماز دوگانہ ادا کی جائے گی۔ بارش کے موسمِ کے پیشِ نظر نمازیوں کے لیے اپنے ساتھ چادر وغیرہ ساتھ لے کر جانا بہتر ہوگا۔