یادگیر:کرناٹک وزیر برائے افزائش مویشیان و یادگیر ضلع نگران وزیر پربھو چوہان نے کہا کہ پینے کے پانی کے مسئلے کو افسران سنجیدگی سے لیں، اس سلسلے میں لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو مشورہ دیا کہ اگر مستقل پینے کے پانی کا انتظام نہ ہو تو فوری طور پر ایسے علاقوں میں پینے کے پانی کی سپلائی کے لیے متبادل انتظام کیا جائے۔ Minster Prabhu Chauhan on Water Issue
Water Supply Issue in Yadgir: 'پانی سپلائی کے مسائل کی یکسوئی کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں' - پانی کی سربراہی کے لیے متبادل انتظام
کرناٹک وزیر برائے افزائش مویشیان و یادگیر ضلع نگران وزیر پربھو چوہان نے افسران کو ہدایت دی کہ افسران کی یہ اہم ذمہ داری ہے کہ وہ یادگیر ضلع میں پانی کے مسائل کی یکسوئی کے لئے موثر اقدامات کریں اور پینے کے پانی کے مسئلے کو اولین ترجیح دیں۔ Minster Prabhu Chauhan on Water Issue
انہوں نے کہا کہ یادگیر ضلع میں پینے کے پانی کی قلت کن کن علاقوں میں ہے اس کی تفصیلات دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیہاتوں میں پینے کے پانی کے مسئلہ کا بہترین حل اگر کوئی ہے تو وہ ہے جل جیون مشن، اس سکیم کے تحت دیہاتوں کے ہر گھر کو نل کا کنکشن دیا جا رہا ہے، اس کام کو تیزی سے انجام دیا جا رہا ہے جس کے تحت 708 گاؤں کو پانی نل کے ذریعے حاصل ہوگا۔ جل جیون مشن کے سبھی کام معیاری ہونا چاہیے معیار کے تعلق سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا معیار کی تصدیق کرنا عہدیداران کی ذمہ داری ہےپینے کے پانی کے مسئلہ کی یکسوئی کو اولین ترجیح دی جائے۔