اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر کی معاشی ترقی کا آرٹیکل 370 کی منسوخی سے کوئی تعلق نہیں: نازش مسعودی - کشمیر کی ترقی

سن 2019 میں مرکزی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کو منسوخ کردیا گیا تھا جس کے بعد اس معاملے میں سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا۔ سپریم کورٹ نے عدالت عظمیٰ نے اس معاملہ پر اپنا فیصلہ سنادیا.

کشمیر کی معاشی ترقی کا آرٹیکل 370 کی منسوخی سے کوئی تعلق نہیں: نازش مسعودی
کشمیر کی معاشی ترقی کا آرٹیکل 370 کی منسوخی سے کوئی تعلق نہیں: نازش مسعودی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 14, 2023, 7:15 PM IST

Updated : Jan 1, 2024, 9:57 AM IST

نازش مسعودی سے خاص بات چیت

بنگلور: سن 2019 میں مرکزی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کو منسوخ کردیا گیا تھا جس کے بعد اس معاملے میں سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا۔ سپریم کورٹ نے عدالت عظمیٰ نے اس معاملہ پر اپنا فیصلہ سنادیا. سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو برقرار رکھا اور ساتھ ہی یہ فرمان بھی جاری کیا کہ جموں و کشمیر کے ریاست کا درجہ بحال کرے اور ستمبر 2024 سے پہلے ریاست میں انتخابات کرائے جائے۔


اس پورے معاملے پر بنگلور میں گزشتہ 20 سالوں سے رہائش پذیر نازش مسعودی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کی۔ انہوں نے کہاکہ آرٹیکل 370 کی منسوخی سے کشمیریوں پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا ہے. نازش نے بتایاکہ گزشتہ سالوں کے مقابلہ میں اب زیادہ سیاح کشمیر آرہے ہیں جس سے ٹورزم کو کافی فائدہ ہوا ہے اور کشمیر کی معاشی حالت میں کافی بہتری آئی ہے۔ نازش مسعودی نے بتایا کہ آرٹیکل 370 کے تحت دیگر علاقوں کے لوگ ریاست میں زمین نہیں خرید سکتے تھے اور نہ انہیں نوکریاں دی جاتی تھی، چنانچہ اس آرٹیکل کو منسوخ کر دیا گیا.

یہ بھی پڑھیں: جموں وکشمیر اور لداخ میں سردی کا قہر جاری، دراس سب سے زیادہ سرد -11.7، سری نگر-5.3 جب کہ جموں کے بانیہال میں ریکارڈ- 0.5

انہوں نے بتایا کہ اب یہ ممکن یے کہ ملک کی دیگر ریاستوں سے لوگ کشمیر میں نوکریوں کے لئے آسکتے ہیں لیکن کشمیر میں رہائش پذیر ہونا مشکل ہے کیونکہ یہاں کے موسم کی مشکلات سہنا مشکل ہے۔ نازش مسعودی نے کشمیر کی گذشتہ حکومتوں پر کرپشن کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہاکہ اسی وجہ سے وہاں ترقی نہیں ہوپائی تھی اب جبکہ حکومت گورنر کے ماتحت ہے تو ایسے میں کرپشن میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

Last Updated : Jan 1, 2024, 9:57 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details