اردو

urdu

ETV Bharat / state

انجمن اسلامیہ مدارس نسواں معاشی بحران کا شکار - کرناٹک

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں انجمن اسلامیہ مدارس نسواں شہر کا تقریباً 110 برس قدیم تعلیمی ادارہ ہے۔ ادارے میں طلبہ کی گھٹتی تعداد سے انتطامیہ پریشان ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : May 18, 2019, 3:21 AM IST


مذکورہ ادارہ کے اطراف کل 32 دکانیں ہیں جو ادارہ کی ملکیت ہیں، حالانکہ ان دکانوں کا کرایہ صرف 600 روپیہ ماہانہ ہے لیکن دکانداروں نے برسوں سے ادائیگی نہیں کی جسکی وجہ سے ادارہ معاشی تنگی کا شکار ہو گیا ہے۔

متعلقہ ویڈیو

معاشی بحران کے سبب اساتذہ کو مہینوں تک تنخواہیں نہیں مل سکی اور اور نہ ہی خستہ حال ادارہ کی مرمت ہو سکی.

اس دوران ادارہ کی انتظامیہ کمیٹی اور وقف بورڈ کے درمیان ایک میٹنگ منعقد کی گئی

مذکورہ میٹنگ میں ضلع وقف بورڈ کمیٹی کے چئیرمین سید شجاع الدین نے بتایا کہ آج ہم نے دکانداروں کو 20 دنوں کا وقت دیا ہے تاکہ جلد از جلد بقایا جات پورا کیا جا سکے۔

مدارس انتظامیہ نے کہا کہ وہ ماہ رمضان کے بعد بقایا جات نہ ادا کیے جانے پر مذکورہ دکانوں کے خلاف وقف بورڈ میں شکایت کرینگے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details