اردو

urdu

ETV Bharat / state

میٹرو پروجیکٹ کے کام کو سات نومبر تک بند رکھنے کا حکم - میٹرو پروجیکٹ

کلکتہ ہائی کورٹ نے کولکاتا میٹرو کے ایسٹ ویسٹ میٹرو پروجیکٹ کے کام کو آئندہ 7 نومبر تک بند رکھنے کا حکم دیا

میٹرو پروجیکٹ کے کام کو سات نومبر تک بند رکھنے کا حکم

By

Published : Sep 17, 2019, 9:35 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 12:07 AM IST

کلکتہ ہائی کورٹ نے آج کولکاتا میٹرو ریلوے کے ایسٹ ویسٹ میٹرو پروجیکٹ کے سلسلے میں ایک اہم فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ 'آئندہ 7 نومبر تک کولکاتا ایسٹ ویسٹ میٹرو پروجیکٹ کا کام بند رکھنا پڑے گا۔

میٹرو پروجیکٹ کے کام کو سات نومبر تک بند رکھنے کا حکم

کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ٹی بی رادھا کرشنن اور اریجیت بندھوپادھیائے کے ڈویژنل بینچ نے کہا کہ' 7 نومبر کو میٹرو ریلوے کے اہلکاروں کو موجودہ صورتحال پر حلف نامہ دیکر عدالت کو آگاہ کرنا پڑے گا اور ساتھ اس معاملے میں کولکاتا کارپوریشن کو بھی شریک کرنا پڑے گا'۔

اس کے علاوہ عدالت نے ریاست کے محکمہ آفات سے بھی کہا ہے کہ وہ بہو بازار کے علاقے کی بہتری کے لیے کیا کر رہا ہے اس بھی عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

آج عدالت میں میٹرو ریلوے کے وکیل رنجن بچاوت نے بتایا کہ ' سرنگ سے پانی نکلنا بند ہوگیا ہے اور ماہرین چوبیس گھنٹے حالات پر نظر رکھ رہے ہیں۔ 74 مکانات کے سینکڑوں افراد کو ہوٹلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ بہو بازار کے کچھ سوناروں کو دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہیں۔ علاقے میں حالات کو معمول پر لانے کی پوری کوشش جاری ہیں جبکہ 83 خاندانوں کو ابتک پانچ لاکھ کا معاوضہ دیا جا چکا ہے نیز جو لوگ متاثر ہوئے ہیں ان تحفظات کے لئے ہم سرگرم ہیں۔

جبکہ معاملہ دائر کرنے والے فریق کے وکیل نے کہا کہ جو کہا جا رہا ہے اس تعلق سے تحریری طور پر حلف نامہ داخل کیا جائے تاکہ یہ جانچ کی جا سکے کہ اس میں کتنی سچائی ہے۔ اس کے بعد ڈویژنل بینچ نے 7 نومبر تک کام بند رکھنے کی ہدایت دی۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 12:07 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details