اردو

urdu

کرنول کے سری سیلم پروجیکٹ کی آبی سطح میں اضافہ

By

Published : Jul 16, 2020, 4:24 PM IST

دریائے کرشنا میں پانی کے بہاو میں مسلسل اضافہ کے ساتھ ہی اپر اور لوور جورالہ ہائیڈرو پاور پلانٹس میں بجلی کی پیداوار شروع کردی گئی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

کرناٹک اور دریائے کرشنا کے آبگیر علاقوں میں مسلسل بارش کے نتیجہ میں اے پی کے کرنول ضلع کے سری سیلم پروجیکٹ میں آبی سطح میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ اس ریزروائر میں جورالہ پروجیکٹ سے 78,899 کیوزک پانی آیا جبکہ ہندری نیوا پروجیکٹ سے 1100 کیوزک پانی آیا۔

موجودہ طورپر سری سیلم پروجیکٹ کی سطح 820.20 فیٹ درج کی گئی۔ اس کی ٹی ایم سی میں آبی گنجائش 40.9904 ہے۔

سری سیلم ریزروائر کی مکمل سطح آب 885 فیٹ اور 215 ٹی ایم سی ہے۔

حکام نے کہا کہ اگر پانی اسی طرح مسلسل آتا رہا تو یہ ریزروائر اندرون دس دن لبریز ہوجائے گا۔

دوسری طرف الماٹی ڈیم میں 27000 کیوزک پانی کا بہاو درج کیا گیا جس کے بعد اس سے 46 ہزار کیوزک پانی چھوڑا گیا۔ اسی طرح نارائن پور ڈیم سے 45000 کیوزک پانی چھوڑا گیا۔

دریائے کرشنا میں پانی کے بہاو میں مسلسل اضافہ کے ساتھ ہی اپر اور لوور جورالہ ہائیڈرو پاور پلانٹس میں بجلی کی پیداوار شروع کردی گئی ہے۔

اپر جورالہ ہائیڈروالکٹرک پاور اسٹیشن کے چار یونٹس اور لوور جورالہ ہائیڈروالکٹرک پاور اسٹیشن کے پانچویں یونٹ میں بجلی کی پیداوار شروع کردی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details