بنگلورو:ڈیموکریٹک ریسرچ اسکالرز آرگنائزیشن کرناٹک چیپٹر نئے کہاکہ بھارت سرکار جی ڈی پی کا صرف .6 فیصد حصہ ریسرچ پر خرچ کر رہی ہے جب کہ ڈیویلپڈ کنٹریز کی جانب سے 6 فیصد خرچ کیا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں ڈیموکریٹک ریسرچ اسکالرز آرگنائزیشن کرناٹک چیپٹر کی جانب سے قومی سطح پر سیو ریسرچ ڈے منایا گیا۔ ڈی ایس آر او کا ماننا ہے کہ ریسرچ یا تحقیق ایک ڈیڈلی کرائسس یا مہلک بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لہٰذا سینٹرل و اسٹیٹ گورنمنٹس اس پر دھیان دیں، آر اینڈ دی کے بجیٹ میں اضافہ کریں اور ریسرچ اسکالرز کی فیلوشپ میں بھی اضافہ کریں۔
آل انڈیا کمیٹی آف ڈیموکریٹک ریسرچ اسکالرس آرگنائزیشن (DRSO) کی جانب سے پورے ملک میں سیو ریسرچ ڈے مہم کا آغاز کیا ہے۔یاد رہے کہ ڈی ایس آر او کرناٹک کے مختلف یونیورسٹیوں جیسے کوویمپو یونیورسٹی، اکہ مہادیوی یونیورسٹی، میسور یونیورسٹی، بلاری کرشنہ دیورایہ یونیورسٹی، کنڑا یونیورسٹی ہمپی، و دیر یونیورسٹی کیمپسس میں پی ایچ ڈی اسکالرز نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا گیا۔