بیدر:ڈاکٹر مستقیم بیگم گیسٹ لیکچرر پی جی سنٹر بیدر نے کہا کہ آپ سب کو یہ خبر انتہائی بتاتے ہوئے مجھے کافی مسرت ہو رہی ہے کہ شہرِ گلبرگہ کی متوطن ڈاکٹر رمیشا قمر کی کتاب "ارژنگ قلم " کو مغربی بنگال اردو اکادمی براۓ تحقیقی ادب عبدالروؤف ایوارڈسے نوازا گیا ہے۔ جو 15000 رقم اور توصیفی سند پر مشتمل ہے۔ ارژنگ قلم دوجلدوں پر مشتمل تقریبا 700 صفحات کی کتاب ہے جو حیدرآباد کرناٹک کے نسائی ادب کا احاطہ کرتی ہے۔ رمیشا قمر کی تخلیقی اور تنقیدی وتحقیقی صلاحیتوں کا اعتراف عہدحاضر کے مستند و ممتاز ناقدین ادب نے بھی کیا ہے۔ ڈاکٹر رمیشا قمر دوہری مبارکباد کی بھی مستحق ہیں کہ وہ انعام یافتگان میں واحد خاتون ہیں جو صرف اہل گلبرگہ کے لیے نہیں اہل کرناٹک کے لیے بھی فخر کی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Sahitya Puraskar for The Book Dael ساہیتہ اکاڈمی نے قمرحمیداللہ کو کتاب ڈالی کیلئے ایواڈ سے نوازا
ڈاکٹر رمیشا قمر شعبہ اردو فارسی گلبرگی یونیورسٹی، گلبرگہ سے وابستہ ہیں۔ اب تک ان کی سات کتابیں شائع ہوچکی ہیں اور اردو کے مشہور ومعروف شاعر وادیب پروفیسر غضنفر (علی گڑھ) نے ان کی شخصیت کو مرکزی کردار بنا کر مثنوی"قمرنامہ" لکھی ہے۔ جس کی ادبی حلقے میں خوب پذیرائی ہوئی۔ وہ دو انٹرنیشل میگزینس کی مدیرہ بھی ہیں اور ہند و بیرونِ ہند کے موقر ومعیاری رسائل میں مسلسل چھپتی رہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے انتہائی مسرت کا مقام ہے کہ میری دوست کو یہ انعام حاصل ہوا ہے۔ میں پرودرگار سےدعاگو ہوں کہ اللہ پاک انھیں نظر بد سے محفوظ رکھے اور رمیشا قمر کے قلم کو ہمیشہ رواں دواں رکھے۔ میں ڈاکٹر رمیشا قمر کو اپنی اور اپنے اہلِ شہر بیدر کی طرف سے دلی مبارک باد پیش کرتی ہوں۔