انہوں نے مزید کہا کہ کمارسوامی کی قیادت والی حکومت کا اقتدار میں آنا غیر معمولی تھا۔ اس حکومت کی تشکیل کے وقت ہی پیش گوئی کردی گئی تھی کہ اس کا اقتدار سے گرنا طے ہے۔
کرناٹک حکومت کےگرنے کی پیشن گوئی - پیش گوئی
شیوسینا نے کہا ہےکہ 13 مہینے پہلے ہی پیش گوئی کردی گئی تھی کہ کرناٹک میں کانگریس اور جتنا دل سیکولر(جے ڈی ایس) کی اتحادی حکومت اقتدار سے گرجائے گی۔
کرناٹک حکومت کےگرنے کی پیشن گوئی
شیوسینا نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی غیر بی جے پی حکومت طویل عرصے تک اقتدار میں برقرار نہیں رہ سکتی۔
واضح رہے کہ ریاست میں 13 کانگریس کے اسمبلی اراکین کے استعفی دینے کی وجہ سے اتحادی حکومت کو بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمار سوامی اپنے امریکی دورے کو جلد ختم کرکے کانگریس اور جے ڈی ایس کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔