اردو

urdu

By

Published : Mar 2, 2022, 4:06 PM IST

ETV Bharat / state

Azizullah Sarmast on Social Media: 'سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دار خبر نہ دکھائیں'

سینئرصحافی عزیزاللہ سرمست نے کہا کہ سوشل میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ مین اسٹریم میڈیا عوام کے حقیقی مسائل کو دکھانے میں ناکام ہے جس کی وجہ سے ملک کا میڈیا لوگوں کے نظروں سے اعتماد کھو رہا ہے۔ Azizullah Sarmast on Social Media

سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دار خبر نہ دکھائیں
سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دار خبر نہ دکھائیں

کرناٹک کے سینئر صحافی و ایڈیٹر روزنامہ بہمنی نیوز عزیزاللہ سرمست گلبرگہ نے اپنے دورے یادگیر کے موقع پر سوشل میڈیا اور اس کی اہمیت سے متعلق میڈیا سے بات کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 'سوشل میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ مین اسٹریم میڈیا عوام کے حقیقی مسائل کو دکھانے میں ناکام ہے جس کی وجہ سے ملک کا اہم میڈیا لوگوں کے نظروں سے اعتماد کھو رہا ہے۔' Social media Vs Main Stream Media

سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دار خبر نہ دکھائیں

انہوں نے کہا کہ آج لوگوں کا سوشل میڈیا پر اعتماد کرنے کی وجہ یہ ہے کہ سوشل میڈیا نے عوام کے مسائل کو اٹھانے میں پہل کی ہے۔ باوجود اس کے سوشل میڈیا کو وہ مسلمہ حیثیت حاصل نہیں ہے جو مین میڈیا کو ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ حالات اور واقعات کی تصدیق کریں اور حقائق پر مبنی خبروں کو ہی اپ لوڈ کریں۔ Social Media and Facts

پرانی اور غیر ذمہ دار خبروں کو اپ لوڈ کر نے سے اعتماد ختم ہو جاتا ہے اور یہ عوام کو بھی گمراہ کرنے والی بات ہے جو غیرقانونی اور انسانیت کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Kacha Badam Singer Injured in Car accident: 'کچا بادام' گانے والے سوشل میڈیا اسٹار بھوون بدئیاکر سڑک حادثے میں زخمی

ABOUT THE AUTHOR

...view details