اردو

urdu

ETV Bharat / state

Doctors Removes 187 Coins from Patient's Stomach ڈاکٹروں نے مریض کے پیٹ سے 187 سکے نکالے

کرناٹک کے باگل کوٹ کے ہنگل شری کماریشور ہسپتال میں ڈکٹروں کی ایک ٹیم نے آپریشن کے بعد مریض کے پیٹ سے 187 سکے نکالے۔ Doctors removed 187 coins from patient's stomach

doctors-removed-187-coins-from-patients-body-in-bagalkot-karnataka
ڈاکٹروں نے مریض کے پیٹ سے 187 سکے نکالے

By

Published : Nov 30, 2022, 12:19 PM IST

باگل کوٹ:کرناٹک سے ایک عجیب وغریب خبر سامنے آئی ہے۔ خبروں کےمطابق ہنگل شری کماریشور ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ایک مریض کے پیٹ سے 187 سکے نکالے۔ مذکورہ شخص کو پیٹ میں شدید درد اور الٹی کی شکایت کے بعد ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ جانچ کے بعد ڈاکٹر نے بتایا کہ مریض کے پیٹ میں وافر مقدار میں سکے موجود ہیں۔ آپریشن کے بعد مریض کے پیٹ سے ایک دو اور پانچ روپے کے 187 سکے نکالے گئے۔ Doctors removed 187 coins from patient's stomach

میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 نومبر کو دیپپا کو پیٹ میں درد کی وجہ سے ان کے بیٹے نے انہیں ہسپتال میں داخل کیا جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد پیٹ میں وافر مقدار میں سکوں کی تصدیق کی اور پھر آپریشن کے ذریعے ان کے پیٹ سے 187 سکے نکالے گئے۔ ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ مریض کو شدید قسم کا ذہنی مرض شیزوفرینیا ہے اور وہ سکے نگلنے کا شوق رکھتا ہے۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ شیزوفرینیا والے لوگ غیر معمولی طور پر سوچتے، محسوس کرتے اور کام کرتے ہیں۔ دیاپا نے کل 187 سکے نگلے، جن میں ایک روپے کے 80 سکے، دو روپے کے 51 سکے اور پانچ روپے کے 56 سکے تھے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details