ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کرناٹک مسلم یوتھ کمیٹی کی جانب سے جلسہ بعنوان 'ملک کے موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داریاں ' کے منعقد ہوا۔
'انسانی خدمت کرتے جائیں دلوں کو جیتے جائیں' اس جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس خدمت ملت (گلبرگہ) کے کنوینئر وہاج بابا نے کہا کہ آپ انسانی خدمت کا کام کرتے جائیں ایک وقت آئے گا ، جب لوگ آپ کی قدر کریں گے۔
تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں حق و صداقت کی آواز بلند کرنے میں دشواری ہوتی ہے اور انہیں اس سبب مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
وہاج بابا نے کہا کہ ہمیشہ دلت اور مسلم نوجوانوں کو کئی معاملات میں مختلف قسم کے ناموں اور کاموں سے ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے مسلمانوں نے اپنی مذہبی معاملات کو لیکر بے حسی تعجب خیز ہے، انہیں اپنے مذہب کو مشعلِ راہ بناکر قدم اُٹھانا چاہئے۔
مزید پڑھیں:کانگریس کے سینئر رہنما موتی لال وورا کا انتقال
انھوں نے کہا کہ اللہ کے گھر کی بات آتی ہے تو ہم خاموش رہتے ہیں اور جب این آر سی کی بات آئی تو ہم سڑکوں پر نکل آئےاس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہم مسلمانوں کو صرف اپنے مسائل اور ان کے حل کی فکر ہے اللہ اور اس کے رسول کے تعلیمات اور احکامات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ وقت بدل سکتا ہے حالات بدل سکتے ہیں مگر شرط یہ ہے کہ مسلمان پہلے اپنے آپ کو بدلے احکام خداوندی پر پابند رہے۔