مولانا عبدالقدیر عطاری مبلغ سنی دعوت اسلامی تعلقہ شاہ پور ضلع یادگیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے عیدالاضحی کے تعلق سے کہا کہ 'یہ عید ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے اس لئے ہمیں چاہئے کہ 'ہم اس عید کو صرف جانور کی قربانی دینے سے تصور نہ کریں بلکہ ہمیں اس عید سے یہ سبق لینا چاہیے کہ وقت پڑنے پر اللہ کی راہ میں ہم اپنی ہر پسندیدہ چیز اور قیمتی سے قیمتی چیز کو قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔
'قربانی کے جانور کا دکھاوا نہ کریں' مولانا عبدالقدیر عطاری نے کہا کہ قربانی ہر صاحب نصاب پر واجب قرار دی گئی ہے۔ مگر افسوس کے چند احباب قربانی کے عمل کو مختلف وجوہات کی بنا پر نظر انداز کر رہے ہیں، جو کہ غلط ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یادگیر: عید گاہ میں نمازعید الاضحیٰ ادا نہیں کی جائے گی
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی آدمی حیثیت رکھتا ہے باوجود اس کے وہ قربانی نہیں دیتا ہے تو اس کو اللہ اور اس کے رسول کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے قربانی دینے والے احباب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قربانی کے جانور کی تشریح نہ کریں، قربانی کے جانور کی فوٹو فیس بک پر نہ ڈالیں اور قربانی کے جانور کو راستے میں ذبح نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم پڑوسیوں کا خیال رکھیں اور ساتھی برادران وطن کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے ایسی کوئی حرکت ایسا کوئی عمل نہ کریں جس سے دوسروں کو تکلیف پہنچتی ہو۔'