اردو

urdu

ETV Bharat / state

اساتذہ سے کورونا سروے نہ کرانے کا مطالبہ

کرناٹک میں کورونا وبا کا قہر جاری ہے اور اسی درمیان اساتذہ کو کووڈ-19 کے سروے کی ذمیداری سونپی گئی ہے۔ کرناٹک ٹیچرز ایسوسی ایشن نے اساتذہ سے کورونا سروے نہ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

do not assign teachers for covid 19 survey in bengaluru karnataka
اساتذہ سے کورونا سروے نہ کرانے کا مطالبہ

By

Published : Jul 27, 2020, 4:28 PM IST

ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کی وباء نہایت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و دیگر اسٹاف کی کمی ہے، تو کہیں آشا ورکرز کی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ان حالات میں ریاستی حکومت نے اساتذہ کو کووڈ-19 کے سروے کی ذمیداری سونپی ہے۔

اساتذہ سے کورونا سروے نہ کرانے کا مطالبہ

کمار سوامی کا بی جے پی اور کانگریس پر الزام

ریاستی وزیر برائے تعلیم سوریش کمار سے ملاقات کرکے ایک یادداشت پیش کی گئی

اس سلسلے میں آج 'کرناٹک ٹیچرز ایسوسی ایشن' کے وفد نے ریاستی وزیر برائے تعلیم سوریش کمار سے ملاقات کرکے ایک یادداشت پیش کی۔ ان کی مانگ ہے کہ اساتذہ کو کووڈ-19 کی ذمیداری نہ دی جائے یا پھر انہیں کووڈ-19 سروے کے دوران ضروری اشیاء جیسے ماسک، سینیٹائزر یا پی پی ای کٹس مہیا کیے جائیں۔

وزیر برائے تعلیم سوریش کمار کو یادداشت پیش کی گئی

علاوہ ازیں اساتذہ کے وفد نے وزیر سے مانگ کی ہے کہ حال ہی میں کووڈ-19 کے سروے کرتے ہوئے ہلاک ہوئے تین اساتذہ کو ایک کروڑ روپے کا معاوضہ دیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details