اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان - لاک ڈاؤن میں نرمی

یادگیر ضلع انتظامیہ نے صبح چھ بجے سے دوپہر دو بجے تک لاک ڈاؤن میں نرمی دینے کا اعلان کیا ہے۔ تجارتی اغراض کے لیے صبح 6 بجے سے دو پہر دو بجے تک مہلت دی گئی ہے، جس میں اشیاء ضروریہ کے علاوہ سیمنٹ، کھاد اور دیگر زرعی دکانوں کو کھلا رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یادگیر: لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان
یادگیر: لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان

By

Published : Jun 13, 2021, 10:08 AM IST

ریاست کرناٹک میں ریاستی حکومت نے گیارہ اضلاع کو چھوڑ کر باقی اضلاع میں لاک ڈاؤن میں نرمی دینے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے چلتے یادگیر ضلع انتظامیہ نے کل سے صبح چھ بجے سے دوپہر دو بجےتک لاک ڈاؤن میں نرمی دینے کا اعلان کیا ہے۔

تجارتی اغراض کے لیے صبح 6 بجے سے دو پہر دو بجے تک مہلت دی گئی ہے، جس میں اشیاء ضروریہ کے علاوہ سیمنٹ، کھاد اور دیگر زرعی دکانوں کو کھلا رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ میں آٹو اور ٹیکسی کو سماجی فاصلے کے ساتھ چلانے اور ہوٹلوں کو پارسل دینے کی سہولت دی گئی ہے۔ شراب سمیت تعمیراتی کاموں سے متعلق دکانوں کو بھی کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ضلع انتظامیہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے بچنے کے لئے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر سختی سے عمل کریں۔ سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔ اشیائے ضروریہ کی خریدی فروخت کے وقت ماسک ضرورت لگائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details