اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka Tussle ڈی کے شیوکمار نے وزیراعلی کی ریس سے باہر ہونے کا اشارہ دیا

کرناٹک وزیر اعلی کو لے کر ابھی تک کوئی رسمی اعلان نہیں کیا ہے لیکن وزیر اعلی کے دو دعویداروں میں سے ایک کرناٹک کانگریس کے سربراہ ڈی کے شیوکمار نے اشارہ دیا کہ وہ وزیراعلی کی ریس میں اب نہیں ہیں۔

By

Published : May 15, 2023, 8:24 PM IST

ڈی کے شیوکمار نے وزیراعلی کی ریس سے باہر ہونے کا اشارہ دیا
ڈی کے شیوکمار نے وزیراعلی کی ریس سے باہر ہونے کا اشارہ دیا

بنگلور:کرناٹک وزیر اعلیٰ کو لے کر کانگریس میں رسہ کشی جاری جاری ہے۔ اسی دوران کرناٹک کانگریس کے سربراہ ڈی کے شیوکمار نے اشارہ دیا کہ وہ وزیراعلی کی ریس سے باہر ہو رہے ہیں۔ کانگریس کی جانب سے ابھی تک کرناٹک وزیر اعلی کو لے کر ابھی تک کوئی رسمی اعلان نہیں کیا ہے لیکن وزیر اعلی کے دو دعویداروں میں سے ایک کرناٹک کانگریس کے سربراہ ڈی کے شیوکمار نے اشارہ دیا کہ وہ وزیراعلی کی ریس میں اب نہیں ہیں۔

دراصل کانگرس ریاستی پارٹی کے سربراہ ڈی کے شیوکمار نے آج اپنے سدارامیا کو اپنی "نیک خواہشات" بھیجا ہے۔ آج شام توقع کی جا رہی تھی کہ ڈی کے شیوکمار دہلی کا دورہ کریں گے لیکن اچانک انہوں نے دہلی کا دورہ کرنے سے منع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسا نہیں کریں گے، سدارامیا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ این ڈی ٹی وی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں شیوکمار نے اس سے انکار کیا کہ یہ "بغاوت" ہے۔ انہوں نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ میں بغاوت نہیں کرتا، بلیک میل نہیں کرتا... میں بچہ نہیں ہوں۔ میرے پاس اپنا وژن اور وفاداری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka New CM سدا رامیا اور ڈی کے شیوکمار کے درمیان وزیر اعلی کی مدت میں سمجھوتے کا امکان

واضح رہے کہ وہیں دہلی میں پہلے سے ہی موجود سدارامیا پارٹی کے سربراہ ملکارجن کھرگے سے ملنے کی توقع ہے۔ بتا دیں کہ پارٹی کے اراکین اسمبلی کے مزاج کو سمجھنے کے لیے کانگریس کی طرف سے تعینات کیے گئے مرکزی مبصرین نے اپنی رپورٹ پیش کی ہے۔ اب یہ دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا کہ کرناٹک کا وزیراعلی کون بنتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details