بنگلور: کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت تقریباً یقینی ہے۔ رجحانات میں کانگریس کو واضح اکثریت ملتی دکھائی دے رہی ہے۔ پارٹی تقریباً 135 سے زیادہ سیٹوں پر آگے ہے۔ کانگریس کرناٹک کے صدر ڈی کے شیوکمار رجحانات میں کانگریس کی جیت کو دیکھ کر جذباتی ہو گئے۔ ڈی کے شیوکمار کی آنکھیں اشک بار ہوگئی۔
نتائج کے درمیان کرناٹک کانگریس کے سربراہ ڈی کے شیوکمار میڈیا کے سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانگریس کارکنان کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے اور کرناٹک کی جیت ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ راہل گاندھی، سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی کو جیت کا یقین دلائے تھے۔ وہ بھول نہیں سکتے جب سونیا گاندھی جیل میں ان سے ملنے آئیں، انہوں نے عہدہ رکھنے کے بجائے جیل میں رہنے کا انتخاب کیا، پارٹی کو ان پر بھروسہ تھا۔ سدارامیا سمیت تمام کانگریس لیڈروں اور کارکنوں کا شکریہ۔