کرناٹک کےضلع یادگیر کے ڈپٹی کمشنر ایم کرما راؤ دسویں جماعت کے طلباء والدین اور سرپرستوں کے ساتھ 17 جون کو دسویں جماعت کے امتحانات سے متعلق صبح 9 بجے سے دس بجے تک براہ راست فون ان پروگرام پر بات کریں گے۔
یادگیر، ڈپٹی کمشنر کا فون ان پروگرام - امتحان سے متعلق طلبا کو رہنمائی
کرناٹک میں 25 جون سے دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہونے جارہے ہیں۔

یادگیر میں ڈپٹی کمشنرکا فون ان پروگرام
دسویں جماعت کے امتحانات جو 25 جون سے شروع ہو رہے ہیں دسویں جماعت کے طلباء والدین اور سرپرستان 17 جون کو صبح 9 بجے سے 10 بجے تک فون نمبر 94 4993 3946 پر کال کر کے امتحانات کے متعلق تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔
کووڈ-19 وبا کے دوران امتحانات کے انعقاد سے متعلق ضروری احتیاطی تدابیر اور تجاویز طلبا اور اولیائے طلبا کو اس موقع پر دی جائیں گی۔