اردو

urdu

ETV Bharat / state

District Level Dussehra Sports in Bidar بیدر میں ضلعی سطح کے دسہرہ اسپورٹس کا انعقاد - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

ضلع بیدر میں ضلعی سطح کے دسہرہ اسپورٹس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ضلع صدر سنجو سوریا ونشی نے کہا کہ کومت کو چاہیے کہ کھیل کے میدان میں دلچسپی رکھنے والے طلباء وطالبات کو خصوصی توجہ اور سہولت مہیا کرائے۔ Dussehra Sports in Bidar

بیدر میں ضلعی سطح کے دسہرہ اسپورٹس کا انعقاد
بیدر میں ضلعی سطح کے دسہرہ اسپورٹس کا انعقاد

By

Published : Sep 4, 2022, 9:05 AM IST

بیدر، کرناٹک:حکومت کرناٹک، ضلعی انتظامیہ، ضلع پنچایت، یوتھ امپاورمنٹ اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ بیدر، نہرو یوتھ سینٹر، راشٹریہ سیوا یوجنا، پبلک ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ بیدر کی جانب سے ضلع سطح کے دسہرہ گیمز ڈسٹرکٹ نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ہوئے۔ Dussehra Sports in Bidar۔ اس موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سنجو سوریا ونشی ضلع صدر گریڈ ون پی ٹیچر ایسوسی ایشن بیدر نے کہا کہ بیدر ضلع کے تمام تعلقہ جات کے اسکول اور کالج میں کھیل میں دلچسپی رکھنے والے طلباء و طالبات نے مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ District Level Dussehra Sports in Bidar

بیدر میں ضلعی سطح کے دسہرہ اسپورٹس کا انعقاد
بیدر میں ضلعی سطح کے دسہرہ اسپورٹس کا انعقاد

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ بچوں میں کھیل کو لے کر کافی سنجیدگی ہے۔ انہیں مزید سہولت اور وقت ملا تو یہ لوگ یقیناً ضلع اور ریاست کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقابلہ جات کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود اور جسمانی محنت وپریکٹس بھی نہایت ضروری ہے۔ لیکن بچوں کو سہولت اور وقت نہ ملنے کی وجہ سے وہ پوری طرح اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو ابھارنے میں ناکام رہتے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ کھیل کے میدان میں دلچسپی رکھنے والے طلباء وطالبات کو خصوصی توجہ اور سہولت مہیا کرائی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details