یادگیر :ضلع ڈپٹی کمشنر سنیہل آر نے طلبا وطالبات سے ملاقات کی اور کہا کہ UPSC امتحانات سانپ اور سیڑھی کے کھیل کی طرح ہوتے ہیں اور یہ امتحانات تین مرحلوں میں منعقد ہوتے ہیں۔ اگر آپ ایک مرحلے میں بھی ناکام ہو جاتے ہیں تو آپ کو امتحان کے مزید تین مراحل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس لیے ایماندداری سے محنت کرنا ہے،عزم کے ساتھ ثابت قدمی سے ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے تعلیمی معیار کو بڑھانے کے لیے بالخصوص ہائی اسکول کے طلبا کےساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے طلباء سے مختلف سوالات پوچھے اور طلباء سے ان کے مستقبل کے بارے میں اور خواہشات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ انہوں نے طلبا سے کہا کہ کوئی بھی مقصد غلط نہیں ہے۔ لیکن آپ کا مقصد بڑا ہونا چاہیے۔ یو پی ایس سی سول سروسز امتحان کو ملک کا سب سے مشکل امتحان مانا جاتا ہے۔ کامیابی کے لیے سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔