اردو

urdu

ETV Bharat / state

غیرسیاسی تنظیموں نے راشن تقسیم کیا

لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہر یادگیر میں کئی غیر سیاسی تنظیمیں ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کر رہی ہیں تاکہ دو وقت کا کھانا انہیں مل سکے۔

غیرسیاسی تنظیموں کی جانب سے راشن کی تقسیم
غیرسیاسی تنظیموں کی جانب سے راشن کی تقسیم

By

Published : May 2, 2020, 2:11 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ایک تنظیم پنچایت راج رورل ڈیولپمنٹ کی جانب سے غریب لوگوں میں راشن کی تقسیم کر رہی ہے۔ اس راشن کٹ میں چاول، دال، تیل، اچار، آٹا، صابن و دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہے۔

انصار پٹیل نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم لوگ اپنی طرف سے جہاں تک ہوسکے غریب اور بے سہارا لوگوں میں راشن کی تقسیم کر رہے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'کرونا وائرس سے بچنے کے لیے لیے حکومت کی جانب سے بتائے گئے احکامات پر سختی کے ساتھ عمل کریں

اور انہوں نے شہر یادگیر کے اہل خیر احباب سے بھی گزارش کی ہے کہ 'اپنے اطراف میں رہنے والے غریب غرباء کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں۔ اس موقع پر مولا علی اور محمد حاجی بھی موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details