ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں گزشتہ دنوں آئے سیلاب کی وجہ سے کئی دیہات متاثر ہوئے ہیں، یہاں کے لوگوں مکانات کے ساتھ دیگر سامان بھی تباہ ہوگئے، جس کی وجہ سے عوام پریشان حال ہیں۔
سیلاب متاثرین کے لیے گلبرگہ کی سفر آخرت ٹرسٹ کی جانب سے راشن کٹس تقسیم کی گئی۔
گلبرگہ: سیلاب متاثرہ علاقوں میں راشن کٹ تقسیم اس موقع پر سفر آخرت ٹرسٹ کے صدر الحاج محمد زین الدین شیرنی فروش نے کہا کہ گزشتہ دنوں آئے سیلاب سے گلبرگہ کے کئی دیہات ڈوب گئے ہیں۔ جس میں سید چنچولی، کوری کوٹا دیہات پوری طرح سے متاثرہ ہواہے۔
سیلاب متاثرہ علاقے کی عوام زندگی پریشانی میں گزررہی ہے، یہاں کے لوگوں میں چاول، دال، تیل اور چادر تقسیم کی گئی، اسی طرح دیگر سیلاب زدہ علاقوں کی عوام کی امداد کی اپیل بھی کی گئی ہے۔