ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں کورونا وائرس کے پیش نظر آشا ورکرز اور سول ڈیفنس کے والنٹیرز کی جانب سے بلا ناغہ کووڈ سے متعلق خدمات جاری ہیں۔
آشا ورکرز اور سول ڈیفنس کے والنٹیرزکو راشن کِٹ اور رقم تقسیم ان کورونا وارئیرز کی خدمات کے اعتراف میں اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے آج رکن اسمبلی ضمیر احمد خان کی جانب سے راشن کِٹ اور اعزازی رقم تقسیم کی گئی۔
آشا ورکرز اور سول ڈیفنس کے والنٹیرزکو راشن کِٹ اور رقم تقسیم اس موقع پر بات کرتے ہوئے ضمیر احمد خان نے بتایا کہ کورونا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ثابت ہورہی ہے اور ان حالات میں بھی آشا ورکرز اور سول ڈیفنس کے والنٹیرز اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
لہذا ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں راشن کِٹ اور 5 ہزار روپے اعزازی رقم دی گئی۔
آشا ورکرز اور سول ڈیفنس کے والنٹیرزکو راشن کِٹ اور رقم تقسیم ضمیر احمد خان نے بتایا کہ اس موقع پر سول ڈیفنس کے والنٹیرز کو ویکسین دینے کا بھی اہتمام کیا گیا کہ وہ عوام میں خدمات کرتے مصروف رہتے ہیں اور اسی لئے ان کا ویکسین لینا زیادہ ضروری ہے۔