بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر شہر کا معروف تعلمی ادارہ شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کے کیمپس میں منعقدہ ایک تقریب میں مرکزی حکومت وزارت برائےسوشیل جسٹس اینڈ امپاورمینٹ، محکمہ امپاورمنٹ آف ڈزبلٹیز(دیویانگ جن)کے تحت پنڈت دین دیال اپادھیائے انسٹی ٹیوٹ برائے معذورین سکندرآباد کے ریجنل سنٹر کی جانب سے بیدر ضلع کے 600 معذور افراد میں مختلف قسم کے معاوب آلات تقسیم کئے گئے۔
ادارہ شاہین کے کیمپس میں معذور افراد کے لیے ایک ٹرائی سائیکل کا جائزہ لیا گیا۔ فولڈنگ وہیل چیئر، معاون بیساکھی،کہنی کی بیساکھی، بیساکھی (بڑی قسم)، فولڈنگ واکر، رولیٹر (B)، سی پی کرسی، اسمارٹ کین (نابینا)،جذام کے مریضوں میں اے ڈی ایل کٹ اور مصنوعی اعضاءاور کیلیپر سمیت 12 قسم کے آلات تقسیم کیے گئے۔ اس پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے مرکزی وزیرِ مملکت برائے کیمیکل و کھاد بھگونت کھوبا نے کہا کہ معذور افراد کو سہولیات اور آلات کا فائدہ ملنا چاہیے۔ Distributes Assistive Devices to Divyang Jan in Bidar