اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیماری سے محفوظ رہنے کے لیے بیداری مہم - gulbarga news today

کرناٹک ڈائریکٹر آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر سروس کی جانب سے بچوں کو وقت پر ٹیکا لگانے کے لیے ڈرامہ کے ذریعے بیداری مہم کا انعقاد کیا گیا۔

بیماری سے محفوظ رہنے کے لیے بیداری مہم
بیماری سے محفوظ رہنے کے لیے بیداری مہم

By

Published : Dec 31, 2020, 4:45 PM IST

ریاست کر ناٹک گلبرگہ شہر میں یہاں ٹاؤن ہال میں کرناٹک ڈائریکٹر آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر سروس کے جانب سے بچوں کو ہر ماہ لگایا جانے والے ٹیکا لگانے کے لیے اسٹیج ڈرامہ پیش کیا گیا۔

بیماری سے محفوظ رہنے کے لیے بیداری مہم

اس موقع پرمحکمہ ضلع ڈائریکٹر آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر کے آفیسر ایس پاٹل نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ماہ ٹیکا لایا جاتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس کے لیے والدین وقت پر اپنے قریب کے آنگن واڑی یا سرکاری ہسپتال پہنچ کر ٹیکا لگائیں، اس سے بچے محتلف بیماریوں کے شکار نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:بھارت میں ایپ ڈیولپمنٹ میں اضافہ

انھوں نے کہا کہ حاملہ خاتون سرکاری ہسپتالوں سے فائدہ اٹھائیں، حاملہ خواتین سرکاری سہولیات کا استفادہ اٹھانے کے لئے اپنے اپنے علاقوں کے آنگن واڑی اور آشاورکر سے ملاقات کرکے حکومت سے ملنے والی سہولتوں کا پورا فائدہ اٹھائیں۔

اس کے لیے گلبرگہ ضلع کے ہر دیہاتوں میں بچوں کو ٹیکہ لگانے کے بیدار مہم چلائی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details