اردو

urdu

ETV Bharat / state

New Education Policy تعلیمی نظام میں اقدار کے فروغ کے لیے علماء و سیاستدانوں کا اجلاس - بنگلور نیوز

بنگلور میں طلباء کے تعلیمی نظام میں اقدار کو کیسے فروغ دیا جائے اس سے متعلق ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ Discourse Between Politicians and Religious Scholars

طلباء کے تعلیمی نظام میں اقدار کو کیسے فروغ دیا جائے؟
طلباء کے تعلیمی نظام میں اقدار کو کیسے فروغ دیا جائے؟

By

Published : Jan 17, 2023, 2:32 PM IST

بنگلور میں علماء و سیاستدانوں کا اجلاس

بنگلور: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں اسکول، و کالجز کے طلباء میں اکیڈمکس کے علاوہ ویلیو بیسڈ ایجوکیشن کوفروغ دینے کے سلسلے میں حکومت کرناٹک کی جانب سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا اس اجلاس میں ماہرین تعلیم کے علاوہ مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ریاست کرناٹک کے وزیر برائے تعلیم بی سی ناگیش کی سرپرستی میں یہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں بنگلور شہر کے معروف رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی سی ناگیش نے فکر جتائی کہ ملک میں ویلیوز کم ہورہے ہیں، لہٰذا تعلیمی نظام کو ویلیو بیسڈ بنانے کے سلسلے میں یہ اجلاس منعقد کیا گیا ہے۔ اس موقع پر علماء کرام و دیگر مذہبی رہنماؤں نے طلباء میں ویلیو بیسڈ ایجوکیشن کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور طلبا و طالبات کو اپنے مفید مشورہ سے نوازا۔

طلباء کے تعلیمی نظام میں اقدار کو کیسے فروغ دیا جائے؟

یاد رہے کہ نریندر مودی کی اقتدار والی مرکزی حکومت کی جانب سے نئی ایجوکیشن پالیسی لائی گئی ہے جس کے خلاف ملک بھر میں نہ صرف شدید مخالفت بلکہ سنگین بحث بھی چلی جس میں کہا گیا کہ بی جے پی حکومت کی نیو ایجوکیشن پالیسی اینٹی اسٹوڈینٹ ہے، لہذا اس کے نفاذ پر روک لگائی جائے۔ واضح رہے کہ مذکورہ نیو ایجوکیشن پالیسی کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے بھی کیے گئے لیکن اس کے باوجود کرناٹک میں اس پالیسی کا نفاذ شروع ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Karnataka Assembly Election کرناٹک میں بھگوان اور تصاویر کے نام پر سیاست تیز

ABOUT THE AUTHOR

...view details