اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: شادی میں تاخیر سے مایوس عاشق جوڑے نے کی خودکشی - کرناٹک کے ضلع گلبرگہ

گلبرگہ میں شادی میں تاخیر سے مایوس ہو کر ایک عاشق جوڑے نے خودکشی کر لی ہے۔

گلبرگہ: شادی میں تاخیر سے مایوس عاشق جوڑے نے کی خودکشی
گلبرگہ: شادی میں تاخیر سے مایوس عاشق جوڑے نے کی خودکشی

By

Published : Feb 18, 2021, 11:02 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں واقع جیورگی تعلقہ کے مان سنگی دیہات میں عاشق جوڑے کی خودکش کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ دونوں خاندانوں کی جانب سے شادی میں غیر ضروری تاخیر کئے جانے سے مایوس عاشق جوڑے نے خودکشی کرلی۔

خودکشی کرنے والے میں پرشورام پجاری 23 سال کے ہیں تو وہیں بھاگیہ شری جو کہ 18 سال کی ہیں، ان دونوں ایک ساتھ خودکشی کی۔

یہ دونوں ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کر تے تھے، ان دونوں کے والدین نے شادی کر نے سے رضامندی بھی ظاہر کی تھی، یہ دونوں تین چار دن سے گھر سے غائب تھے۔

وہیں بتایا جا رہا ہے کہ دونوں کی لاش پھانسی پر لٹکی ہوئی ملی۔

اس سلسلے میں یڈرامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details