بیدر: کرناٹک کے بیدر ضلع اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کمشنر ابھے کمار نے کہا کہ مجھے مختلف معذور بچوں کے گانے اور رقص دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ ان میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہوتی ہے۔ انہیں حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ Disabled Person Have Special Ability and Talent
انہوں نے ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت سمیت مختلف محکموں اور سیلف ہیلف گروپ کی تنظیموں سے ملاقات کی۔ انہوں نے معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے محکمہ کی جانب سے معذور افراد کے لئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔ان کی صلاحیت کو نکھارنے کی ضرورت ہے ۔
ان کاکہنا ہے کہ معذور افراد کسی بھی اعتبار سے دوسروں سے کم نہیں ہوتے۔ان میں خصوصی صلاحیتیں ہوتی ہیں، انہیں کسی بھی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔