اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیدر: فرنٹ لائن ورکرز کے ویکسینیشن کی ہدایت

بیدر کے ڈپٹی کمشنر رام چندرن نے تعلقہ سطح کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ فرنٹ لائن ورکرز جن کی عمر 18 سے 40 سال ہے، انہیں ویکسین دی جائے۔

'فرنٹ لائن ورکرز جن کی عمر18 سے 40 سال انہیں ویکسین دیا جائے'
'فرنٹ لائن ورکرز جن کی عمر18 سے 40 سال انہیں ویکسین دیا جائے'

By

Published : May 28, 2021, 3:45 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے ڈپٹی کمشنر رام چندرن نے تعلقہ سطح کے عہدیداران کو ہدایت دی کہ فرنٹ لائن ورکرز بشمول پوسٹل ڈیپارٹمنٹ، ایمپلائز اسسٹنٹ ٹرانسپورٹ عملہ جن کی عمر 18 سے 40 سال کے درمیان ہو انہیں ویکسین دیا جائے۔

کمشنر نے کہا کہ ملازمین اور ورکرز کو ویکسین لینے کی ترغیب دینے کے لیے باقاعدہ مہم چلائی جائے۔

لوگوں میں ویکسین کے تعلق سے شعور بیداری کے لیے مہم کا چلانا بڑی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے عہدیداران کو تاکید کی کہ تعلقوں میں قائم کیے گئے ویکسی نیشن مرکز میں جاری کیے گئے رہنما اصولوں کے مطابق ہر ایک ویکسینیشن مرکز میں تین یا چار ویکسین بوتھ قائم کیے جائیں۔

جسمانی دوری اور ماسک کے استعمال پر خصوصی توجہ دی جائے فرنٹ لائن ورکرز اور ملازمین کو ویکسین کے حصول میں کوئی مشکلات نہ ہوں اس کے لئے ویکسی نیشن مرکز پر معقول انتظام کیا جائے۔ اگر کوئی رکاوٹ ہو تو فوری طور پر اس کو دور کر لیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details