اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ میں دیوالی کی خریداری کرتے نظر آئے عقیدت مند

گلبرگہ میں دیوالی کے موقع پر بازاروں میں بڑی تعداد میں خریدار نظر آئے حالانکہ دیوالی ختم ہو گئی لیکن، اس تہوار کے دوران لوگوں کی بھیڑباعث تشویش بنی رہی۔

By

Published : Nov 15, 2020, 2:37 PM IST

ریاست کر ناٹک گلبرگہ شہر میں دیوالی تہوار کے موقع پر عوام بڑی تعداد میں خریداری کرتے دیکھے نظر آئے، ہندو مذہب میں دیوالی ایک بڑا تہوار ہے، دیوالی تہوار کے موقع پر چار سے پانچ دنوں تک پوجا کی جاتی ہے، جس میں لکشمی کی بھی پوجا ہوتی ہے۔

گلبرگہ میں دیوالی کی خریداری کرتے نظر آئے عقیدت مند

اس تہوار میں کیلے کے درخت کے پتے، آم کے درخت کے پتے، پھول، پھل کی بڑی مانگ ہو تی ہے، جس کے لیے ہندو عقیدت مند بازاروں میں بڑی تعداد میں پوجا کے سازوسامان کی خریداری کرتے دیکھے گئے، اس دوران بہت سے خریدار کورونا کے پیش نظر ماسک لگائے بھی نظر آئے، حالنکہ کہ کئیوں کو بغیر ماسک کے بھی دیکھا گیا۔

بازاروں میں دیوالی کی دھوم

ایک خریدار نے ای ٹی وی کو بتایا کہ 'دیوالی کے تہوار میں لکمشمی پوجار کی جاتی ہے، مگر عوام کے پاس لکشمی نہیں ہے، ( پیشہ) نہیں ہے، کورونا اور لاک ڈون کی وجہ سے کئی مہینوں سے عوام پریشان ہے، کاروبار میں نقصان کا سامنا ہے، کام نہیں رہنے کی وجہ سے معاشی حالات پوری طرح سے خراب ہو چکی ہے، اس لیے اس سال دیوالی تہوار کے موقعے پر عوام جوش نہیں دیکھا گیا، خریدار نے کہا کہ رواں برس کی دیوالی پوری طرح سے پھیکی ہے۔'

دیوالی کی خریداری کرتے عقیدت مند

ABOUT THE AUTHOR

...view details