نظیر احمد نے اس سلسلے میں بی جے پی کی اقتدار والی حکومتوں پر سخت تنقید کی کہ وہ ان پیچیدہ حالات کو قابو کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہیں۔
'ہم نا انصافی کے خلاف کھڑے رہیں گے'
کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما و نومنتخب کرناٹک قانون ساز کونسل کے رکن نصیر احمد نے ریاست و قومی سطح پر کورونا وائرس کی وباء سے بگڑتے ہوئے اقتصادی حالات، بڑھتی بے روزگاری، کاروبار میں گراوٹ وغیرہ جیسے مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔
نصیر احمد
نصیر احمد نے اس موقع پر بتایا کہ وہ اقلیتی طبقات کی فلاح و بہبود کے تئیں مسلم لیجسلیچرس فورم کے قیام اور موجودہ و سابق لیجسلیچرز رفقاء کے ساتھ ایک منصوبہ تیار کر اس پر عمل پیرا ہوں گے۔
نصیر احمد نے علماء، دانشوران و اہل علم حضرات سے اپیل کی کہ وہ قوم و ملت کے حالات کی تبدیلی کے لئے ایک نئی سوچ پیدا کریں۔