بنگلور: کرناٹک میں منعقدہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کی طاقت 39 سیٹوں سے گھٹ کر 19 ہوگئی۔ پارٹی کی خراب کارکردگی کے بعد کارکنان میں شدید تشویش کی لہر دیکھی گئی۔ جے ڈی ایس کے لیڈران اپنی پارٹی کو خطرے میں محصوس کر رہے ہیں، لہٰذا پارٹی کو بچانے کی غرض سے اعلی قیادت نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ الائنس کیا ہے.
جے ڈی ایس پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے اس فیصلے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے ریاستی صدر سی ایم ابراہیم نے پارٹی سے بغاوت کردی، جس کے نتیجے میں انہیں پارٹی کے قومی صدر دیوے گوڑا نے انہیں عہدہ اور پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے بھی برخواست کردیا۔ دیوے گوڑا نے اپنے فرزند کمارسوامی کو پارٹی کا ریاستی صدر مقرر کیا۔
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سی ایم ابراہیم نے کہاکہ وہ ابھی بھی جے ڈی ایس پارٹی کے ریاستی صدر ہیں. انہوں نے جے ڈی ایس پارٹی کے دستور کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پارٹی کے قومی صدر کو بھی اختیار نہیں ہے کہ وہ کسی ریاستی صدر کو پارٹی سے نکال سکے، جبکہ پارٹی کے ارکان کو ہی اس کا اختیار حاصل ہے۔ سی ایم ابراہیم نے کہاکہ 11 دسمبر کو جے ڈی ایس کی جانب سے بڑے پیمانے پر ایک اجلاس منعقد کیا جارہا ہے جس میں یہ فیصلہ کیا جائیگا کہ جے ڈی ایس کا قومی صدر کون ہوگا اور پارٹی کے نئے صدر کو منتخب کیا جائے گا۔
دیوے گوڑا کی جے ڈی ایس پارٹی 2024 انتخابات میں ناکام ہوگی: سی ایم ابراہیم - دیوے گوڑا کی پارٹی 2024 انتخابات میں ناکام ہوگی
کرناٹک میں منعقدہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کی طاقت 39 سیٹوں سے گھٹ کر 19 ہوگئی۔ پارٹی کی خراب کارکردگی کے بعد کارکنان میں شدید تشویش کی لہر دیکھی گئی۔
Published : Dec 9, 2023, 7:02 PM IST
|Updated : Dec 9, 2023, 7:23 PM IST
یہ بھی پڑھیں: CM Ibrahim ہم ہی اصل جے ڈی ایس ہیں، این ڈی اے کا ساتھ نہیں دیں گے: سی ایم ابراہیم
انہوں نے کہاکہ ان کا تعلق اصل جے ڈی ایس پارٹی سے ہے۔ اگر سی ایم ابراہیم کو اس اجلاس میں جے ڈی ایس کا صدر منتخب کیا جاتا ہے تو دیوے گوڑا کو الیکشن کمیشن سے شکایت کرنی ہوگی. سی ایم ابراہیم نے کہا کہ وہ انڈیا الائنس کی تائید کریں گے اور اس سلسلہ میں ان کی لالو یادو، ممتا بینرجی کے علاوہ دیگر پارٹیوں کے رہنماؤں سے بات چیت جاری ہے۔