دیوگوڑا نے بدھ کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ 'کل شب ہوئے فسادات کا مقصد امن وامان کو خراب کرنا تھا اور اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پولیس کو تشدد کے لیے ذمے دار اور اس کے لیے اکسانے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 'میں ریاستی حکومت سے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔'
اس درمیان کرناٹک کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے صدر ڈی کے شیو کمار نے بھی پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے۔