اردو

urdu

By

Published : Feb 24, 2023, 4:52 PM IST

ETV Bharat / state

DC Yadgir Interacts with students: کامیابی کے لیے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، ڈپٹی کمشنر یادگیر

ڈپٹی کمشنر سنیل آر نے طلبہ کے ساتھ منعقد کیے گئے خصوصی پروگرام کے دوران طلبہ کو پند و نصائح سے نوازا اور کہا کہ ہمیں اپنا موازنہ دوسروں سے نہیں کرنا چاہیے اور کامیابی کے لیے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا،اگر طلبہ محنت کریں گے تو اپنے مقصد تک پہنچ سکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر یادگیر نے طلبہ کو نصائح سے نوازا
ڈپٹی کمشنر یادگیر نے طلبہ کو نصائح سے نوازا

کرناٹک:ہمیں اپنا موازنہ دوسروں سے نہیں کرنا چاہیے، کامیابی کے لیے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، اپنے آپ کو دوسروں سے موازنہ کرنے کے بجائے اپنی کامیابیوں پر یقین رکھیں۔ اگر طلبہ محنت کریں گے تو اپنے مقصد تک پہنچ سکتے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار یادگیر کے ڈپٹی کمشنر سنیل آر نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں منعقد ایک خصوصی پروگرام میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کا انعقاد یادگیر میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے کیا گیا تھا جس میں وڈگیرہ تعلقہ کے بچوں کے ڈپٹی کمشنر نے خصوصی گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے سنیہل آر نے کہا: ’’دسویں جماعت کا امتحان زندگی کا ایک اہم مرحلہ ہے، ہر ایک طالب علم امتحان میں اچھے نمبرات حاصل کرنا چاہتا ہے جس کے لیے محنت اور کوشش دونوں ضروری ہیں۔‘‘ ڈپٹی کمشنر نے طلبہ پر زور دیتے ہوئے کہا: ’’طلباء کو چاہئے کہ نتیجہ کی پرواہ کئے بغیر منفی فیصلہ لینے سے گریز کرنا چاہئے۔‘‘

ڈپٹی کمشنر نے طلبہ کے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ انہوں نے کہا کہ ’’کامیابی کے لیے سخت محنت درکار ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ اگر کوئی پہلی بار ناکام ہو جائے تو بھی کبھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔ اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے دوگنی محنت کرنی چاہئے جس کے بعد ہی کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔‘‘ ڈپٹی کمشنر نے طلبہ سے کہا: ’’اگر آپ کو احساس ہوا کہ کسی مضمون میں آپ کمزور ہیں تو اس پر رات دن محنت کر کے اس مضمون میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے، محنت اور لگن سے کوئی بھی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:Congress Submits Memorandum to Yadgir DC: یادگیر میں کانگریس کا اقلیتی طبقہ کے خلاف ہورہے ظلم پر میمورنڈم

ضلع کمشنر نے اجلاس میں شریک سبھی طلباء کو ان کے بہتر مستقبل کے لیے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ایجوکیشن آفیسر بسنا گوڑا ، سبجیکٹ انسپکٹر راجندر کمار، ہیڈ ماسٹرس این ایم کاشی ناتھ شاستری، گریش، ٹیچر پاروتی، ٹیچرس گروراج، ملاپا، سمیت متعدد طلبہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details